🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. بَابٌ فِي مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَيَوَانَاتِ ، وَالشَّجَرِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
جانوروں، درختوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے معجزات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14168
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ نَسِيرُ ذَاتَ يَوْمٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَحْنُ بِبَعِيرٍ قَالَ: فَلَمَّا رَأَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَا بِرَأْسِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا يَعْلَى، انْطَلِقْ إِلَى أَهْلِ هَذَا الْبَعِيرِ فَاشْتَرِهِ مِنْهُمْ، وَإِنْ لَمْ يَبِيعُوكَ فَقُلْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوصِيكُمْ بِهِ". قَالُوا: أَيْمُ اللَّهِ لَقَدْ نَضَحْنَا عَلَيْهِ عِشْرِينَ سَنَةً، وَإِنْ كُنَّا لَنُرِيدُ أَنْ نَنْحَرَهُ بِالْغَدَاةِ، فَأَمَّا إِذَا أَوْصَى بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنَّا لَا نَأْلُوهُ خَيْرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے، اسی دوران ایک اونٹ سامنے آیا، جب اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، تو اس نے اپنا سر اوپر کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے یعلیٰ! تم اس اونٹ کے مالکان کے پاس جاؤ، اور ان سے اس اونٹ کو خرید لو، اگر وہ تمہیں اس کو فروخت نہیں کرتے، تو تم یہ کہنا کہ اللہ کے رسول تمہیں اس کے بارے میں تلقین کر رہے ہیں، ان لوگوں نے بتایا: اللہ کی قسم! ہم بیس سال تک اس پر پانی لاد کر لاتے رہے ہیں، کل ہم نے اسے قربان کرنے کا ارادہ کر لیا تھا، لیکن جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں تلقین کر دی ہے، تو اب ہم اس کے حوالے سے بھلائی میں کوتاہی نہیں کریں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14168]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (255/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14168 in Urdu