الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
65. بَابٌ فِي حُسْنِ خُلُقِهِ ، وَحَيَائِهِ ، وَحُسْنِ مُعَاشَرَتِهِ .
نبی اکرم ﷺ کے اچھے اخلاق، آپ کی حیاء اور آپ کے عمدہ طرز سلوک کا بیان
حدیث نمبر: 14193
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ أَعْرَابِيًّا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ يَسْتَعِينُهُ فِي شَيْءٍ قَالَ عِكْرِمَةُ: أُرَاهُ فِي دَمٍ، فَأَعْطَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا، ثُمَّ قَالَ:" أَحْسَنْتُ إِلَيْكَ؟". قَالَ الْأَعْرَابِيُّ: لَا، وَلَا أَجْمَلْتَ. فَغَضِبَ بَعْضُ الْمُسْلِمِينَ، وَهَمُّوا أَنْ يَقُومُوا إِلَيْهِ. فَأَشَارَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْهِمْ: أَنْ كُفُّوا. فَلَمَّا قَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَلَغَ إِلَى مَنْزِلِهِ دَعَا الْأَعْرَابِيَّ إِلَى الْبَيْتِ، فَقَالَ لَهُ:" إِنَّكَ جِئْتَنَا، فَسَأَلْتَنَا فَأَعْطَيْنَاكَ، فَقُلْتَ مَا قُلْتَ". فَزَادَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا، فَقَالَ:" أَحْسَنْتُ إِلَيْكَ؟". فَقَالَ الْأَعْرَابِيُّ: نَعَمْ فَجَزَاكَ اللَّهُ مِنْ أَهْلٍ وَعَشِيرٍ خَيْرًا. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكَ كُنْتَ جِئْتَنَا فَسَأَلْتَنَا فَأَعْطَيْنَاكَ، فَقُلْتَ مَا قُلْتَ وَفِي نَفْسِ أَصْحَابِي عَلَيْكَ مِنْ ذَلِكَ شَيْءٌ، فَإِذَا جِئْتَ فَقُلْ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ مَا قُلْتَ بَيْنَ يَدَيَّ حَتَّى يَذْهَبَ عَنْ صُدُورِهِمْ". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَلَمَّا جَاءَ الْأَعْرَابِيُّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ صَاحِبَكُمْ كَانَ جَاءَنَا، فَسَأَلَنَا فَأَعْطَيْنَاهُ، فَقَالَ مَا قَالَ، وَإِنَّا قَدْ دَعَوْنَاهُ فَأَعْطَيْنَاهُ فَزَعَمَ أَنَّهُ قَدْ رَضِيَ أَكَذَاكَ؟". قَالَ الْأَعْرَابِيُّ: نَعَمْ، فَجَزَاكَ اللَّهُ مِنْ أَهْلٍ وَعَشِيرٍ خَيْرًا. قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مَثَلِي وَمَثَلَ هَذَا الْأَعْرَابِيِّ كَمَثَلِ رَجُلٍ كَانَتْ لَهُ نَاقَةٌ فَشَرَدَتْ عَلَيْهِ، فَاتَّبَعَهَا النَّاسُ فَلَمْ يَزِيدُوهَا إِلَّا نُفُورًا، فَقَالَ صَاحِبُ النَّاقَةِ: خَلُّوا بَيْنِي وَبَيْنَ نَاقَتِي فَأَنَا أَرْفَقُ بِهَا وَأَعْلَمُ بِهَا، فَتَوَجَّهَ إِلَيْهَا صَاحِبُ النَّاقَةِ فَأَخَذَ لَهَا مِنْ قُشَامِ الْأَرْضِ، وَدَعَاهَا حَتَّى جَاءَتْ وَاسْتَجَابَتْ، وَشَدَّ عَلَيْهَا رَحْلَهَا وَاسْتَوَى عَلَيْهَا، وَلَوْ أَنِّي أَطَعْتُكُمْ حَيْثُ قَالَ مَا قَالَ دَخَلَ النَّارَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا، وہ کسی کام کے سلسلے میں آپ سے مدد لینا چاہ رہا تھا، عکرمہ کہتے ہیں: میرا خیال ہے وہ قتل کا کوئی معاملہ تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی چیز دی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہارے ساتھ اچھا سلوک کر دیا ہے؟ دیہاتی نے کہا: جی نہیں! آپ نے ٹھیک نہیں کیا، تو مسلمانوں میں سے بعض لوگ غصے میں آ گئے اور انہوں نے یہ ارادہ کیا کہ اُٹھ کر اس کی طرف جائیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا کہ تم لوگ رک جاؤ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور اپنے گھر گئے، تو آپ نے دیہاتی کو گھر بلوایا اور اس سے فرمایا: تم ہمارے پاس آئے تھے، تم نے ہم سے مانگا، ہم نے تمہیں عطا کر دیا، اور اس کے بارے میں تم نے ایک بات کی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے مزید کچھ دیا اور دریافت کیا: کیا میں نے تمہارے ساتھ ٹھیک سلوک کیا ہے؟ اس دیہاتی نے کہا: جی ہاں! اللہ تعالیٰ آپ کو اہل خانہ اور خاندان کی طرف سے جزائے خیر عطا کرے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم ہمارے پاس آئے تھے، تم نے ہم سے مانگا، ہم نے تمہیں دیا، پھر اس کے بارے میں تم نے ایک بات کی، میرے ساتھیوں کے من میں تمہارے لیے اُس حوالے سے کچھ الجھن ہے، جب تم جاؤ گے، تو ان کے درمیان یہ کہہ دینا کہ جو تم نے میرے سامنے کہا: ہے، تاکہ اُن کے دل کی الجھن ختم ہو جائے، اس نے کہا: ٹھیک ہے۔
راوی کہتے ہیں: پھر وہ دیہاتی آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا ساتھی ہمارے پاس آیا، اس نے ہم سے مانگا، ہم نے اسے دیا، اس نے ایک بات کی، پھر ہم نے اسے بلایا اور اسے دیا، پھر اس کا یہ کہنا ہے کہ یہ راضی ہو گیا ہے، کیا ایسا ہی ہے؟ اس دیہاتی نے کہا: جی ہاں! اللہ تعالیٰ آپ کو اہل خانہ اور خاندان کی طرف سے جزائے خیر عطا کرے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”میری اور اس دیہاتی کی مثال ایسے شخص کی مانند ہے، جس کے پاس اونٹنی ہوتی ہے، وہ اونٹنی اس شخص کی نافرمانی کرتی ہے، لوگ اس کے پیچھے جاتے ہیں، تو اس اونٹنی کے متنفر ہونے میں اضافہ ہی ہوتا ہے، اونٹنی کا مالک کہتا ہے: تم لوگ میرے اور میری اونٹنی کے درمیان جگہ کو چھوڑ دو، کیونکہ میں اس سے زیادہ واقف ہوں، اور اس کے بارے میں زیادہ جانتا ہوں، پھر اونٹنی کا مالک اس کی طرف متوجہ ہوتا ہے، اور اس کے لئے زمین سے کھانے کی چیز اٹھاتا ہے، اور اسے بلاتا ہے، یہاں تک کہ وہ آ جاتی ہے، اور اس کی بات مان لیتی ہے، پھر وہ اس پر پالان رکھتا ہے، اور اس پر سوار ہو جاتا ہے، تو اگر میں تمہاری کہی ہوئی ہر بات مان لوں، تو (ہو سکتا ہے، وہ اپنی بات پر اصرار کرنے والا شخص) جہنم میں چلا جائے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن حکم بن ابان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14193]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2476)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 14193 in Urdu