الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
65. بَابٌ فِي حُسْنِ خُلُقِهِ ، وَحَيَائِهِ ، وَحُسْنِ مُعَاشَرَتِهِ .
نبی اکرم ﷺ کے اچھے اخلاق، آپ کی حیاء اور آپ کے عمدہ طرز سلوک کا بیان
حدیث نمبر: 14205
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشَدَّ حَيَاءً مِنْ عَذْرَاءَ فِي خِدْرِهَا، وَكَانَ إِذَا كَرِهَ شَيْئًا عَرَفْنَاهُ فِي وَجْهِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پردے میں موجود، پردہ نشین خواتین سے زیادہ حیاء والے تھے، جب آپ کو کوئی چیز ناگوار گزرتی تھی، تو ہمیں آپ کے چہرے سے اس کا پتہ چل جاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14205]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14205]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (206/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14205 in Urdu