الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابٌ فِي التَّيَمُّمِ .
تیمم کا بیان
حدیث نمبر: 1421
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَمِّهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَغِيبُ الشَّهْرَ عَنِ الْمَاءِ وَمَعِي أَهْلِي، فَأُصِيبَ مِنْهُمْ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَغِيبُ أَشْهُرًا؟ قَالَ:" وَإِنْ غِبْتَ ثَلَاثَ سِنِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
حکیم بن معاویہ نے، اپنے چچا کا یہ بیان نقل کیا ہے: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایک، ایک ماہ تک پانی سے دور رہتا ہوں، میرے ساتھ میری بیوی ہوتی ہے، کیا میں اس کے ساتھ صحبت کر سکتا ہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر میں کئی ماہ تک پانی سے دور رہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم تین سال تک دور رہو (تو بھی یہی حکم ہو گا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1421]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1421]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 1421 in Urdu