الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. بَابٌ فِيمَنْ خَدَمَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
ان افراد کا بیان، جو نبی اکرم ﷺ کی خدمت کیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 14236
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: كُنَّا نَتَنَاوَبُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَكُونُ لَهُ الْحَاجَةُ، أَوْ يُرْسِلُنَا فِي الْأَمْرِ فَيَكْثُرُ الْمُحْتَسِبُونَ وَأَصْحَابُ النُّوَبِ، فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ نَتَذَاكَرُ الدَّجَّالَ، فَقَالَ: مَا هَذِهِ النَّجْوَى؟! أَلَمْ أَنْهَكُمْ عَنِ النَّجْوَى؟!".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم باری باری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے رہتے تھے، تاکہ آپ کو کوئی کام ہو، یا آپ نے ہمیں کسی کام کے سلسلے میں بھیجنا ہو، تو ایسا ہو جائے، تو بعض اوقات اپنی باری کا انتظار کرنے والے لوگ زیادہ ہو جاتے تھے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، تو ہم دجال کا ذکر کر رہے تھے، تو آپ نے فرمایا: یہ سرگوشی میں کیا بات ہو رہی ہے؟ کیا میں نے تمہیں سرگوشی میں بات کرنے سے منع نہیں کیا ہے؟
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14236]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14236]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2447)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4204، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10859»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 14236 in Urdu