🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. بَابُ تَخْيِيرِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
نبی اکرم ﷺ کو دنیا اور آخرت کے درمیان اختیار دیا جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14248
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهُ أَيْضًا قَالَ: أُمِرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى أَهْلِ الْبَقِيعِ، فَصَلَّى عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَمَّا كَانَتِ الثَّالِثَةُ قَالَ:" يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ، أَسْرِجْ لِي دَابَّتِي". قَالَ: فَرَكِبَ وَمَشَيْتُ حَتَّى انْتَهَى إِلَيْهِمْ، فَنَزَلَ عَنْ دَابَّتِهِ، وَأَمْسَكْتُ الدَّابَّةَ. قُلْتُ: فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ الْإِسْنَادَ الْأَوَّلَ: عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، عَنْ أَبِي مُوَيْهِبَةَ، وَالثَّانِي: عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِي مُوَيْهِبَةَ.
ان سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم دیا گیا کہ آپ اہل بقیع کے لئے دعائے رحمت کریں، تو آپ نے ان کے لئے دعائے رحمت کی، ایسا آپ نے تین مرتبہ کیا، جب تیسری مرتبہ ہو گئی، تو آپ نے فرمایا: اے ابومویہبہ! میرے جانور پر زین رکھو، راوی کہتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہوئے اور میں پیدل چلا، یہاں تک کہ آپ ان کے پاس پہنچے، تو آپ سواری سے نیچے اترے، میں نے سواری کو پکڑ کے رکھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں، البتہ پہلی سند یہ ہے کہ روایت عبید بن جبیر کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سیدنا ابومویہبہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے، جبکہ دوسری سند میں یہ ہے کہ عبید بن جبیر کے حوالے سے سیدنا ابومویہبہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14248]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (488/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14248 in Urdu