🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14268
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا تُقْبَضُ نَفْسُهُ، ثُمَّ يَرَى الثَّوَابَ، ثُمَّ تُرَدُّ إِلَيْهِ فَتُخَيَّرُ بَيْنَ أَنْ تُرَدَّ إِلَيْهِ إِلَى أَنْ يَلْحَقَ".
فَكُنْتُ قَدْ حَفِظْتُ ذَلِكَ مِنْهُ، فَإِنِّي لَمُسْنِدَتُهُ إِلَى صَدْرِي فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ حَتَّى مَالَتْ عُنُقُهُ، فَقُلْتُ: قَدْ قُضِيَ. قَالَتْ: فَعَرَفْتُ الَّذِي قَالَ. قَالَتْ: فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ حَتَّى ارْتَفَعَ وَنَظَرَ، قُلْتُ: إِذًا لَا يَخْتَارُنَا، فَقَالَ: مَعَ الرَّفِيقِ الْأَعْلَى فِي الْجَنَّةِ مَعَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ إِلَى آخَرِ الْآيَةِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر نبی کی جان قبض ہوتی ہے، پھر وہ ثواب دیکھتا ہے، پھر وہ جان اس کی طرف لوٹا دی جاتی ہے، پھر اسے یہ اختیار دیا جاتا ہے کہ یا تو اس جان کو لوٹا دیا جائے، یا پھر یہ ہے کہ وہ آگے چلا جائے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: تو میں نے یہ بات یاد رکھی ہوئی تھی، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی، میں آپ کی طرف دیکھ رہی تھی، اس دوران آپ کی گردن ڈھلک گئی، میں نے سوچا شاید آپ کا انتقال ہو گیا ہے، لیکن پھر مجھے وہ بات یاد آ گئی، جو آپ نے ارشاد فرمائی تھی، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھا، آپ اُٹھے، آپ نے نظر کی، میں نے کہا: ایسی صورت میں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اختیار نہیں کریں گے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جنت میں رفیق اعلیٰ کا ساتھ چاہتا ہوں، ان لوگوں کا ساتھ جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام کیا، جن کا تعلق انبیاء اور صدیقین سے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت کے آخر تک تلاوت کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14268]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (74/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23933، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7841»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14268 in Urdu