الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابٌ جَامِعٌ فِي فَضْلِهِ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے فضائل کا مجموعہ
حدیث نمبر: 14327
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا أَرَادَ أَنْ يُسَرِّحَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ فَاسْتَشَارَ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِهِ فِيهِمْ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، وَعَلِيٌّ، وَطَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ، وَأُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ، فَاسْتَشَارَهُمْ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: لَوْلَا أَنَّكَ اسْتَشَرْتَنَا مَا تَكَلَّمْنَا، فَقَالَ:" إِنِّي فِيمَا لَمْ يُوحَ إِلَيَّ كَأَحَدِكُمْ". قَالَ: فَتَكَلَّمَ الْقَوْمُ فَتَكَلَّمَ كُلُّ إِنْسَانٍ بِرَأْيِهِ، فَقَالَ:" مَا تَرَى يَا مُعَاذُ؟". فَقُلْتُ: أَرَى مَا قَالَ أَبُو بَكْرٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ يَكْرَهُ فَوْقَ سَمَائِهِ أَنْ يُخْطِئَ أَبُو بَكْرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَأَبُو الْعَطُوفِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَأَبُو الْعَطُوفِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجنے کا ارادہ کیا، تو آپ نے اپنے اصحاب سے مشورہ لیا، جن میں سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا عثمان، سیدنا علی، سیدنا طلحہ، سیدنا زبیر اور سیدنا اُسید بن حضیر رضی اللہ عنہم شامل تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں سے مشورہ لیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر آپ نے ہم سے مشورہ نہ لیا ہوتا تو ہم نے اس بارے میں بات چیت نہیں کرنی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جن معاملات میں میری طرف وحی نہیں کی جاتی، میں ان میں تمہاری طرح کا ایک فرد ہوں، راوی کہتے ہیں: لوگوں نے اس بارے میں بات چیت کی، ہر انسان نے اپنی رائے بیان کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے معاذ! تم کیا سمجھتے ہو، میں نے عرض کی: میں یہ سمجھتا ہوں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہے، وہی ٹھیک ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ آسمان کے اوپر اس بات کو ناپسند کرتا ہے کہ ابوبکر غلطی کرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابوعطوف نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14327]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ابوعطوف نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14327]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (67/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14327 in Urdu