الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابٌ جَامِعٌ فِي فَضْلِهِ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے فضائل کا مجموعہ
حدیث نمبر: 14338
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَعْمَلَ أَبَا بَكْرٍ عَلَى الْحَجِّ، ثُمَّ وَجَّهَ بِبَرَاءَةٍ مَعَ عَلِيٍّ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَجَدْتَ عَلَيَّ فِي شَيْءٍ؟ قَالَ:" لَا، أَنْتَ صَاحِبِي فِي الْغَارِ وَعَلَى الْحَوْضِ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا أَطْوَلَ مِنْهُ. وَفِي هَذَا زِيَادَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَى لَهُ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا أَطْوَلَ مِنْهُ. وَفِي هَذَا زِيَادَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو امیر الحج مقرر کیا، پھر آپ نے برأت (لاتعلقی) کا اعلان دے کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھیجا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ نے میرے خلاف کوئی چیز محسوس کی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں، تم غار میں میرے ساتھی رہے ہو اور حوض پر بھی ہو گے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی نے ان صحابی کے حوالے سے ایک اور حدیث نقل کی ہے، جو اس کے علاوہ ہے، اور اس سے زیادہ طویل ہے، اور اس روایت میں اضافہ پایا جاتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14338]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14338]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2485)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12127»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14338 in Urdu