الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. بَابٌ فِي قَوْلِهِ : الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ .
نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کا بیان: پانی (یعنی منی کے خروج سے) پانی (یعنی غسل لازم) ہوتا ہے
حدیث نمبر: 1434
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَأَبْطَأَ عَلَيْهِ، فَقَالَ:" مَا حَبَسَكَ؟" قَالَ: كُنْتُ حِينَ أَتَانِي رَسُولُكَ عَلَى الْمَرْأَةِ، فَقُمْتُ فَاغْتَسَلْتُ، فَقَالَ:" وَمَا كَانَ عَلَيْكَ أَنْ لَا تَغْتَسِلُ مَا لَمْ تُنْزِلْ". قَالَ: فَكَانَ الْأَنْصَارُ يَفْعَلُونَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو بلوایا، اسے آنے میں تاخیر ہو گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کس چیز نے تمہیں روک لیا تھا؟ اس نے بتایا: جب آپ کا پیغام رساں میرے پاس آیا، میں اس وقت اپنی بیوی کے قریب تھا، میں اُٹھا میں نے غسل کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پر کوئی حرج نہیں ہونا تھا، اگر تم غسل نہ بھی کرتے، جب کہ تمہیں انزال نہ ہوا ہو۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو انصار ایسا ہی کرتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوسعد بقال ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1434]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوسعد بقال ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1434]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1434 in Urdu