الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابٌ جَامِعٌ فِي فَضْلِهِ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے فضائل کا مجموعہ
حدیث نمبر: 14343
وَعَنْ عَائِشَةَ فِي قِصَّةِ الْإِفْكِ، وَفِيهَا: فَقَالَ حَسَّانُ بْنُ ثَابِتٍ يُكَذِّبُ نَفْسَهُ:
حَصَانٌ رَزَانٌ مَا تُزَنُّ بِرَيْبَةٍ وَتُصْبِحُ غَرْثَى مِنْ لُحُومِ الْغَوَافِلِ فَإِنْ كُنْتُ قَدْ قُلْتُ الَّذِي قَدْ
زَعَمْتُمُ فَلَا حَمَلَتْ سَوْطِي إِلَيَّ أَنَامِلِي وَكَيْفَ؟ وَوِدِّي مَا حَيِيتُ وَنُصْرَتِي
لِآلِ رَسُولِ اللَّهِ زَيْنِ الْمَحَافِلِ أَأَشْتُمُ خَيْرَ الناسِ بَعْلًا وَوَالِدًا وَنَفْسًا
؟ لَقَدْ أُنْزِلْتُ شَرَّ الْمَنَازِلِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ حَوْثَرَةَ بْنِ أَشْرَسَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا واقعہ افک نقل کرتے ہوئے بیان کرتی ہیں: سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے اپنے آپ کو جھٹلاتے ہوئے یہ کہا: ”وہ پاکدامن ہیں، کامل عقل رکھنے والی ہیں، ان پر کسی مشکوک صورتحال کا الزام عائد نہیں کیا جا سکتا، وہ ایسی حالت میں صبح کرتی ہیں کہ غافل لوگوں کے گوشت کے حوالے سے وہ بھوکی ہوتی ہیں (یعنی وہ کسی کی غیبت نہیں کرتی ہیں) اگر میں نے وہ بات کہی ہو جو تم لوگ گمان کرتے ہو، تو میری انگلیوں کے پورے کبھی میری چھڑی کو نہ اُٹھا سکیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ جبکہ یہ صورتحال ہے کہ جب تک میں زندہ رہا، میری محبت اور میری مدد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کے لئے ہو گی، جو محفل کی زینت ہے، کیا میں اس شخصیت کو برا کہوں گا، جو اپنے شوہر (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کی نسبت سے، اپنے والد (یعنی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) کی نسبت سے، اور خود ذاتی اعتبار سے سب لوگوں سے بہتر ہیں، اگر میں ایسا کروں (یعنی انہیں برا کہوں) گا، تو میں بری جگہ پر پڑاؤ کروں گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف حوثرہ بن اشرس کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14343]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4931)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14343 in Urdu