🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابٌ فِي إِسْلَامِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14415
وَعَنْ عُمَرَ: أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَا أَدَعُ مَجْلِسًا جَلَسْتُهُ فِي الْكُفْرِ إِلَّا أَعْلَنْتُ فِيهِ الْإِسْلَامَ، فَأَتَى الْمَسْجِدَ، وَفِيهِ بُطُونُ قُرَيْشٍ مُتَحَلِّقَةٌ فَجَعَلَ يُعْلِنُ الْإِسْلَامَ، وَيَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، فَثَارَ الْمُشْرِكُونَ، فَجَعَلُوا يَضْرِبُونَهُ وَيَضْرِبُهُمْ، فَلَمَّا تَكَاثَرُوا عَلَيْهِ خَلَّصَهُ رَجُلٌ، فَقُلْتُ لِعُمَرَ: مَنِ الرَّجُلُ الَّذِي خَلَّصَكَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ؟ قَالَ: ذَاكَ الْعَاصُ بْنُ وَائِلٍ السَّهْمِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! زمانہ کفر میں، میں جس بھی محفل میں بیٹھتا رہا ہوں۔ اس میں سے ہر ایک محفل میں اسلام کا اعلان کروں گا، پھر وہ مسجد میں آئے، وہاں قریش کی مختلف شاخوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے، جو حلقہ بنا کے بیٹھے ہوئے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسلام کا اعلان کرنا شروع کیا اور اس بات کی گواہی دی کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، تو مشرکین حملہ آور ہوئے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو مارنے لگے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ انہیں مارنے لگے، جب ان لوگوں کی تعداد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے خلاف زیادہ ہو گئی تو ایک شخص نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو چھڑوایا (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: وہ شخص کون تھا جس نے آپ کو مشرکین سے چھڑوایا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ عاص بن وائل سہمی تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14415]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1315)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14415 in Urdu