الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ خَوْفِهِ عَلَى نَفْسِهِ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اپنی ذات کے حوالے سے اندیشے کا شکار ہونا
حدیث نمبر: 14449
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ: أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ دَخَلَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: يَا أُمَّهْ، قَدْ خِفْتُ أَنْ يُهْلِكَنِي مَالِي، أَنَا أَكْثَرُ قُرَيْشٍ مَالًا قَالَتْ: يَا بُنَيَّ، فَانْفِقْ ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ مِنْ أَصْحَابِي مَنْ لَا يَرَانِي بَعْدَ أَنْ أُفَارِقَهُ". فَخَرَجَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَلَقِيَ عُمَرَ فَأَخْبَرَهُ بِالَّذِي قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا عُمَرُ فَقَالَ: بِاللَّهِ، مِنْهُمْ أَنَا؟ فَقَالَتْ: لَا. وَلَا أُبَرِّئُ أَحَدًا بَعْدَكَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ان کے پاس تشریف لائے اور بولے: اے امی جان! مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میرا مال مجھے ہلاکت کا شکار کر دے گا، کیونکہ قریش میں سے سب سے زیادہ مال میرے پاس ہے، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے میرے بیٹے! تم اس کو خرچ کرو کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے ساتھیوں میں سے ایک ایسا شخص بھی ہو گا کہ جب میں اس سے جدا ہو جاؤں گا، تو پھر اس کے بعد وہ مجھے نہیں دیکھ سکے گا۔“ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ وہاں سے تشریف لے گئے۔ ان کی ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو وہ بات بتائی جو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے بیان کی تھی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور بولے: میں اللہ کی قسم! دے کر یہ پوچھتا ہوں کہ کیا میں ان افراد میں سے ایک ہوؤں گا؟ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: جی نہیں! البتہ میں آپ کے بعد کسی کو بری قرار نہیں دوں گی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14449]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14449]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2496)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25950، 26154، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2127، 3379/1، 7542/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14449 in Urdu