الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ وَفَاةِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 14467
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: مَا أَظُنُّ أَهْلَ بَيْتٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ لَمْ يَدْخُلْ عَلَيْهِ حُزْنٌ يَوْمَ أُصِيبَ عُمَرُ إِلَّا أَهْلَ بَيْتِ سُوءٍ ; إِنَّ عَمَرَ كَانَ أَعْلَمَنَا بِاللَّهِ، وَأَقْرَأَنَا لِكِتَابِ اللَّهِ، وَأَفْقَهَنَا فِي دِينِ اللَّهِ، اقْرَأْهَا فَوَاللَّهِ (كَمَا أَقْرَأَكَهَا عُمَرُ، فَوَاللَّهِ لَهِيَ) أَبْيَنُ مِنْ طَرِيقِ السَّيْلَحِينِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں یہ سمجھتا ہوں کہ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا اس وقت مسلمانوں کے ہر ایک گھرانے پر غم داخل ہو گیا، البتہ برے گھرانے والے لوگوں کا معاملہ مختلف ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اللہ کے بارے میں ہم سب سے زیادہ علم رکھنے والے تھے، اللہ کی کتاب کے سب سے زیادہ عالم تھے، اللہ کے دین کے سب سے بڑے فقیہ تھے، تو تم اس آیت کو اس طرح پڑھو، اللہ کی قسم! جس طرح سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ تمہیں پڑھائی ہے، اللہ کی قسم! یہ سیلحین کے راستے سے زیادہ واضح ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14467]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8803)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14467 in Urdu