🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ صِفَتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے حلیہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14490
عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عُثْمَانَ بِصَحْفَةٍ فِيهَا لَحْمٌ، فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ وَرُقَيَّةُ جَالِسَةٌ، فَمَا رَأَيْتُ اثْنَيْنِ أَحْسَنَ مِنْهُمَا، فَجَعَلْتُ مَرَّةً أَنْظُرُ إِلَى رُقَيَّةَ وَمَرَّةً أَنْظُرُ إِلَى عُثْمَانَ، فَلَمَّا رَجَعْتُ قَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَدَخَلْتَ عَلَيْهِمَا؟". قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ:" فَهَلْ رَأَيْتَ زَوْجًا أَحْسَنَ مِنْهُمَا؟". قُلْتُ: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ جَعَلْتُ مَرَّةً أَنْظُرُ إِلَى رُقَيَّةَ وَمَرَّةً أَنْظُرُ إِلَى عُثْمَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ: كَانَ هَذَا قَبْلَ نُزُولِ [ آيَةِ ] الْحِجَابِ،، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پیالہ دے کر مجھے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجا، جس پیالے میں گوشت موجود تھا، جب میں ان کے ہاں آیا تو سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا بیٹھی ہوئی تھیں۔ میں نے ان دونوں سے زیادہ خوبصورت جوڑا کوئی نہیں دیکھا، کبھی میں سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی طرف دیکھتا تھا کبھی میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھتا تھا، جب میں واپس آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تم ان کے ہاں گئے تھے، میں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے ان دونوں سے زیادہ خوبصورت جوڑا کوئی دیکھا ہے، میں نے عرض کی: جی نہیں یا رسول اللہ! میں بھی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی طرف دیکھتا تھا اور کبھی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے وہ کہتے ہیں۔ یہ حجاب کا حکم نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14490]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (97)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 97»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14490 in Urdu