🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابٌ فِي الْإِيمَانِ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ .
اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 145
عَنْ زَيْدٍ أَبِي سَلَّامٍ، عَنْ مَوْلًى لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" بَخٍ بَخٍ، لِخَمْسٍ، مَا أَثْقَلَهُنَّ فِي الْمِيزَانِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَالْوَلَدُ الصَّالِحُ يُتَوَفَّى فَيَحْتَسِبُهُ وَالِدُهُ". وَقَالَ:" بَخٍ بَخٍ، لِخَمْسٍ، مَنْ لَقِيَ اللَّهَ مُسْتَيْقِنًا بِهِنَّ دَخَلَ الْجَنَّةَ: يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْجَنَّةِ وَالنَّارِ وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ وَالْحِسَابِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زید ابوسلام نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ چیزوں کے کیا کہنے؟ وہ میزان میں کتنی وزنی ہیں؟ لا الہ الا اللہ پڑھنا، اللہ اکبر پڑھنا، سبحان اللہ پڑھنا، الحمد اللہ پڑھنا، اور وہ نیک اولاد (جو بچپن میں) انتقال کر جائے اور اُن کا والد اس پر ثواب کی امید رکھے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”پانچ چیزوں کے کیا کہنے؟ جو شخص ان پر یقین رکھنے کے ہمراہ، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، وہ جنت میں داخل ہو گا، (یعنی ایسا شخص کہ جو) اللہ تعالیٰ، آخرت کے دن، جنت، جہنم، مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے اور حساب پر ایمان رکھتا ہو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 145]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 48، أخرجه مسند أحمد برقم: 17610»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Majma al-Zawa'id Hadith 145 in Urdu