🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابٌ فِي حَيَائِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی حیاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14504
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ وَعَائِشَةُ جَالِسَةٌ وَرَاءَهُ إِذِ اسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ فَدَخَلَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ فَدَخَلَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عَلِيٌّ فَدَخَلَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ فَدَخَلَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَدَخَلَ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَحَدَّثُ كَاشِفًا عَنْ رُكْبَتَيْهِ، فَمَدَّ ثَوْبَهُ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، وَقَالَ لِامْرَأَتِهِ:" اسْتَأْخِرِي عَنِّي". فَتَحَدَّثُوا سَاعَةً ثُمَّ خَرَجُوا. فَقَالَتْ عَائِشَةُ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، دَخَلَ عَلَيْكَ أَصْحَابُكَ فَلَمْ تُصْلِحْ ثَوْبَكَ، وَلَمْ تُؤَخِّرْنِي عَنْكَ، حَتَّى دَخَلَ عُثْمَانُ؟ قَالَ:" أَلَا أَسْتَحْيِي مِمَّنْ تَسْتَحْيِي مِنْهُ الْمَلَائِكَةُ! وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ إِنَّ الْمَلَائِكَةَ لَتَسْتَحْيِي مِنْ عُثْمَانَ كَمَا تَسْتَحْيِي مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ، وَلَوْ دَخَلَ وَأَنْتِ قَرِيبَةٌ مِنِّي لَمْ يَرْفَعْ رَأْسَهُ وَلَمْ يَتَحَدَّثْ حَتَّى يَخْرُجَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا آپ کے پیچھے بیٹھی ہوئی تھیں اسی دوران سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی، وہ اندر آ گئے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی، وہ اندر آ گئے، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی، وہ اندر آ گئے، پھر سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی۔ وہ اندر آ گئے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی، وہ اندر آئے، اس سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھٹنوں سے کپڑا ہٹا کر بات چیت کر رہے تھے، لیکن جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھٹنوں پر کپڑا ڈال دیا، آپ نے اپنی اہلیہ سے فرمایا: تم میرے پاس سے اٹھ کے چلی جاؤ! وہ لوگ کچھ دیر بات چیت کرتے رہے پھر چلے گئے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کے اصحاب آپ کے پاس آئے، لیکن آپ نے اپنے کپڑے کو ٹھیک نہیں کیا اور مجھے اپنے پاس سے نہیں ہٹایا، یہاں تک کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آئے تو آپ نے ایسا کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں اس سے حیاء نہ کروں جس سے فرشتے حیاء کرتے ہیں، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد کی جان ہے، فرشتے عثمان سے یوں حیاء کرتے ہیں جس طرح وہ اللہ اور اس کے رسول سے حیاء کرتے ہیں، اگر وہ اندر آ جاتا اور تم اس وقت میرے قریب موجود ہوتیں تو اس نے واپس جانے تک سر نہیں اٹھانا تھا اور کوئی بات نہیں کرنی تھی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن عمر بن ابان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14504]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6947)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13253، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6623»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14504 in Urdu