الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابٌ فِي حَيَائِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی حیاء کا بیان
حدیث نمبر: 14506
وَعَنْ بَدْرِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: وَقَفَ عَلَيْنَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ يَوْمَ الدَّارِ، فَقَالَ: أَلَا تَسْتَحْيُونَ مِمَّنْ تَسْتَحْيِي مِنْهُ الْمَلَائِكَةُ؟ قُلْتُ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَرَّ بِي عُثْمَانُ وَعِنْدِي مَلَكٌ مِنَ الْمَلَائِكَةِ، فَقَالَ: شَهِيدٌ يَقْتُلُهُ قَوْمُهُ، إِنَّا لَنَسْتَحْيِي مِنْهُ".
قَالَ بَدْرٌ: فَانْصَرَفْنَا عَنْهُ عِصَابَةً مِنَ النَّاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْوَسَاوِسِيُّ، وَكَانَ يَضَعُ الْحَدِيثَ.
قَالَ بَدْرٌ: فَانْصَرَفْنَا عَنْهُ عِصَابَةً مِنَ النَّاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْوَسَاوِسِيُّ، وَكَانَ يَضَعُ الْحَدِيثَ.
بدر بن خالد بیان کرتے ہیں سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے محاصرے کے موقع پر ایک دن ہمارے پاس آ کر ٹھہرے اور بولے: کیا تم لوگ اس شخص سے حیاء نہیں کرتے ہو جس سے فرشتے حیاء کرتے ہیں، میں نے عرض کی: اس کا کیا مفہوم ہے؟ انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک مرتبہ عثمان میرے پاس سے گزرا اس وقت میرے پاس ایک فرشتہ موجود تھا، اس نے کہا: یہ شہید ہو گا، اس کی قوم اسے قتل کر دے گی اور ہم (فرشتے) ان سے حیاء کرتے ہیں۔“ بدر نامی راوی کہتے ہیں: تو ہم کچھ لوگ انہیں چھوڑ کر واپس چلے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل وساوسی ہے، جو حدیث ایجاد کرتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14506]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل وساوسی ہے، جو حدیث ایجاد کرتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14506]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4939)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4939»
الحكم على الحديث:
موضوع
Majma al-Zawa'id Hadith 14506 in Urdu