الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابُ إِعَانَتِهِ فِي جَيْشِ الْعُسْرَةِ وَغَيْرِهِ .
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا جیش عسرت، وغیرہ کی مدد کرنا
حدیث نمبر: 14523
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزَاةٍ، فَأَصَابَ النَّاسَ جَهْدٌ حَتَّى رَأَيْتُ الْكَآبَةَ فِي وُجُوهِ الْمُسْلِمِينَ، وَالْفَرَحَ فِي وُجُوهِ الْمُنَافِقِينَ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَاللَّهِ لَا تَغِيبُ الشَّمْسُ حَتَّى يَأْتِيَكُمُ اللَّهُ بِرِزْقٍ". فَعَلِمَ عُثْمَانُ أَنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ سَيَصْدُقَانِ، فَاشْتَرَى عُثْمَانُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ رَاحِلَةً بِمَا عَلَيْهَا مِنَ الطَّعَامِ، فَوَجَّهَ إِلَى النَّبِيِّ مِنْهَا بِتِسْعَةٍ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا هَذَا؟". قَالَ: أَهْدَى إِلَيْكَ عُثْمَانُ، فَعُرِفَ الْفَرَحُ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْكَآبَةُ فِي وُجُوهِ الْمُنَافِقِينَ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى رُئِيَ بَيَاضُ إِبْطَيْهِ يَدْعُو لِعُثْمَانَ دُعَاءً مَا سَمِعْتُهُ دَعَا لِأَحَدٍ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ: اللَّهُمَّ أَعْطِ عُثْمَانَ اللَّهُمَّ افْعَلْ بِعُثْمَانَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رُؤْيَا رَآهَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَتَأْتِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رُؤْيَا رَآهَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - وَتَأْتِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوہ میں شریک ہوئے، لوگوں کو بھوک لاحق ہوئی، یہاں تک کہ میں نے مسلمانوں کے چہروں پر پریشانی کے آثار دیکھے اور منافقین کے چہروں پر خوشی کے آثار دیکھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ صورت حال ملاحظہ کی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! سورج غروب ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ تمہارے پاس رزق بھیج دے گا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ یہ بات جانتے تھے کہ اللہ اور اس کا رسول سچ فرماتے ہیں، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے چودہ اونٹنیاں خریدیں اور وہ ان پر موجود اناج سمیت خریدیں، پھر ان میں سے نو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھجوا دیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ کیا، تو دریافت کیا: یہ کہاں سے آئی ہیں؟ تو اس شخص نے بتایا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے آپ کو تحفہ بھیجا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر خوشی کے آثار نمایاں ہوئے اور منافقین کے چہروں پر پریشانی ظاہر ہوئی، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کیے، یہاں تک کہ آپ کی بغلوں کی سفیدی نظر آنے لگی، آپ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے لئے دعا کر رہے تھے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے پہلے اور اس کے بعد یہ دعا کرتے ہوئے نہیں دیکھا، آپ یہ کہہ رہے تھے: ”اے اللہ! تو عثمان کو عطا فرما۔ اے اللہ! تو عثمان کے ساتھ یہ کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن محمد وراق ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ یہ انہوں نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس میں ایک خواب ہے، جو امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے دیکھا تھا، اس کا ذکر آگے چل کے آئے گا، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14523]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن محمد وراق ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ یہ انہوں نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس میں ایک خواب ہے، جو امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے دیکھا تھا، اس کا ذکر آگے چل کے آئے گا، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14523]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (249/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14523 in Urdu