الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابُ مُوَالَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
ان کی موالات کا بیان
حدیث نمبر: 14528
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتٍ فِي نَفَرٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ فِيهِمْ: أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ، وَعَلِيٌّ، وَطَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، وَسَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لِيَنْهَضْ كُلُّ رَجُلٍ إِلَى كُفْئِهِ". وَنَهَضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى عُثْمَانَ فَاعْتَنَقَهُ، وَقَالَ:" أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَوَلِيِّي فِي الْآخِرَةِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک گھر میں موجود تھے، مہاجرین سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد تھے، جن میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ تھے اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر فرد اپنے پائے کے فرد کے ساتھ اٹھ جائے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ کر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف گئے، آپ نے انہیں گلے لگایا اور ارشاد فرمایا: ”تم دنیا میں میرے ساتھی اور آخرت میں میرے ساتھی ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14528]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14528]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2051)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6618»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 14528 in Urdu