الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
81. بَابُ التَّسَتُّرِ عِنْدَ الِاغْتِسَالِ وَالنَّهْيِ عَنِ الِاغْتِسَالِ بِالْفَضَاءِ .
غسل کرتے ہوئے پردہ کر لینا اور کھلی جگہ پر غسل کرنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 1454
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ عَنِ التَّعَرِّي، فَاسْتَحْيُوا مِنْ مَلَائِكَةِ اللَّهِ الَّذِينَ لَا يُفَارِقُونَكُمْ إِلَّا عِنْدَ ثَلَاثِ حَالَاتٍ: الْغَائِطُ وَالْجَنَابَةُ وَالْغُسْلُ، فَإِذَا اغْتَسَلَ أَحَدُكُمْ بِالْعَرَاءِ فَلْيَسْتَتِرْ بِثَوْبِهِ، أَوْ بِجَذْمَةِ حَائِطٍ، أَوْ بِبَعِيرِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَجَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ لَيِّنٌ. قُلْتُ: جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ بَقِيَّةُ رِجَالِهِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ تمہیں برہنہ ہونے سے منع کرتا ہے، تم لوگ اللہ تعالیٰ کے ان فرشتوں سے حیاء کرو، جو تم سے جدا نہیں ہوتے ہیں، صرف تین صورتوں میں جدا ہوتے ہیں، پاخانہ کے وقت، جنابت کی حالت میں، اور غسل کے وقت، جب کوئی شخص کھلی جگہ پر غسل کرنے لگے، تو اسے کپڑے کے ذریعے پردہ کر لینا چاہیے، یا دیوار کی، یا اپنے اونٹ کی اوٹ میں ہو جانا چاہیے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے، یہ صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، جعفر بن سلیمان نامی راوی کمزور ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: جعفر بن سلیمان ”صحیح“ کے رجال میں سے ایک ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کا بھی یہی معاملہ ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1454]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 1454 in Urdu