🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ ، وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے کا بیان اور ان کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14558
وَعَنْ مَالِكٍ - يَعْنِي ابْنَ أَنَسٍ - قَالَ: قُتِلَ عُثْمَانُ، فَأَقَامَ مَطْرُوحًا عَلَى كُنَاسَةِ بَنِي فُلَانٍ ثَلَاثًا، وَأَتَاهُ اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا مِنْهُمْ: جَدِّي مَالِكُ بْنُ أَبِي عَامِرٍ، وَحُوَيْطِبُ بْنُ عَبْدِ الْعُزَّى، وَحَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَعَائِشَةُ بِنْتُ عُثْمَانَ، مَعَهُمْ مِصْبَاحٌ فِي حِقٍّ فَحَمَلُوهُ عَلَى بَابٍ، وَإِنَّ رَأْسَهُ تَقُولُ عَلَى الْبَابِ: طَقْ طَقْ، حَتَّى أَتَوْا بِهِ الْبَقِيعَ فَاخْتَلَفُوا فِي الصَّلَاةِ عَلَيْهِ، فَصَلَّى عَلَيْهِ حَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ أَوْ حُوَيْطِبُ بْنُ عَبْدِ الْعُزَّى - شَكَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ - ثُمَّ أَرَادُوا دَفْنَهُ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي مَازِنٍ فَقَالَ: لَئِنْ دَفَنْتُمُوهُ مَعَ الْمُسْلِمِينَ لَأُخْبِرَنَّ النَّاسَ غَدًا، فَحَمَلُوهُ حَتَّى أَتَوْا بِهِ حُشَّ كَوْكَبٍ، فَلَمَّا دَلَّوْهُ فِي قَبْرِهِ صَاحَتْ عَائِشَةُ بِنْتُ عُثْمَانَ، فَقَالَ لَهَا ابْنُ الزُّبَيْرِ: اسْكُتِي، فَوَاللَّهِ لَئِنْ عُدْتِ لَأَضْرِبَنَّ الَّذِي فِيهِ عَيْنُكِ، فَلَمَّا دَفَنُوهُ وَسَوَّوْا عَلَيْهِ التُّرَابَ قَالَ لَهَا ابْنُ الزُّبَيْرِ: صِيحِي مَا بَدَا لَكِ أَنْ تَصِيحِي.
قَالَ مَالِكٌ: وَكَانَ عُثْمَانُ قَبْلَ ذَلِكَ يَمُرُّ بِحُشِّ كَوْكَبٍ، فَيَقُولُ: لَيُدْفَنَنَّ هَاهُنَا رَجُلٌ صَالِحٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: الْحُشُّ: الْبُسْتَانُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
امام مالک بن انس بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا، تو بنو فلاں کے کوڑے کے ڈھیر پر تین دن تک ان کی لاش پڑی رہی، پھر بارہ افراد وہاں آئے، جن میں میرے دادا مالک بن ابوعامر بھی تھے۔ ان کے علاوہ حویطب بن عبدالعزیٰ تھے، حکیم بن حزام تھے، عبداللہ بن زبیر تھے، عائشہ بنت عثمان تھیں، ان کے ساتھ ایک ڈبے میں چراغ تھا، ان لوگوں نے ان کی میت کو اٹھا کر ایک دروازے (کے تختے) پر رکھا، اور ان کا سر دروازے پر ٹک ٹک کر رہا تھا، یہاں تک کہ وہ لوگ انہیں بقیع میں لے کے آئے، ان لوگوں کے درمیان ان کی نماز جنازہ کے بارے میں اختلاف ہوا تو حکیم بن حزام یا شاید حويطب بن عبدالعزیٰ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی، یہ شک عبدالرحمن نامی راوی کو ہے، پھر ان لوگوں نے انہیں دفن کرنے کا ارادہ کیا، تو بنو مازن سے تعلق رکھنے والا ایک شخص کھڑا ہوا اور بولا: اگر تم لوگوں نے انہیں مسلمانوں کے ساتھ دفن کیا، تو میں کل لوگوں کو اس بارے میں بتا دوں گا، وہ لوگ اس کی میت اٹھا کر اسے حش کوکب کے مقام پر لے کے آئے، جب وہ انہیں قبر میں اتارنے لگے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی عائشہ چیخنے لگیں، تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے اس خاتون سے کہا: تم خاموش رہو، اللہ کی قسم! اب اگر تم نے دوبارہ کوشش کی تو میں تمہاری آنکھوں کے درمیان ضرب لگاؤں گا، جب ان لوگوں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو دفن کر دیا اور ان پر مٹی ڈال دی تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے اس خاتون سے کہا: اب تمہیں جتنا مناسب لگتا ہے اتنا چیخو۔ امام مالک بیان کرتے ہیں: اس سے پہلے ایک مرتبہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ حش کوکب کے مقام سے گزرے تھے، تو انہوں نے فرمایا تھا: یہاں ایک نیک شخص دفن ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے وہ کہتے ہیں: حش سے مراد بستان (یعنی باغ) ہے۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14558]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (109)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14558 in Urdu