🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ ، وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے کا بیان اور ان کی وفات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14563
وَعَنْ مُسْلِمٍ أَبِي سَعِيدٍ - مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ -: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَعْتَقَ عِشْرِينَ عَبْدًا مَمْلُوكًا، وَدَعَا بِسَرَاوِيلَ فَشَدَّهَا عَلَيْهِ وَلَمْ يَلْبَسْهَا فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ، وَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْبَارِحَةَ فِي الْمَنَامِ رَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ [ وَإِنَّهُمْ ] قَالُوا لِيَ: اصْبِرْ، فَإِنَّكَ تُفْطِرُ عِنْدَنَا الْقَابِلَةَ. ثُمَّ دَعَا بِمُصْحَفٍ فَنَشَرَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقُتِلَ، وَهُوَ بَيْنُ يَدَيْهِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا طُرُقٌ فِي الْفِتَنِ.
مسلم ابوسعید جو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے بیس غلاموں کو آزاد کر دیا، پھر انہوں نے شلوار منگوائی اور اسے مضبوطی سے باندھ لیا، حالانکہ انہوں نے زمانہ جاہلیت میں یا زمانہ اسلام میں کبھی بھی شلوار نہیں پہنی تھی، پھر انہوں نے بتایا: گزشتہ رات میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا، میں نے خواب میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا، ان لوگوں نے مجھ سے یہ کہا: تم صبر سے کام لو، تم آج افطاری ہمارے ساتھ کرو گے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے قرآن مجید منگوایا اور اسے اپنے سامنے منگوا لیا، جب انہیں شہید کیا گیا، تو وہ قرآن مجید ان کے سامنے موجود تھا۔
یہ روایت عبداللہ نے اور امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ اس روایت کے مختلف طرق فتنوں سے متعلق کتاب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14563]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14563 in Urdu