الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ ، وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے کا بیان اور ان کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 14570
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ رُودِيٍّ قَالَ: خَطَبَ عَلِيٌّ النَّاسَ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّهُ وَاللَّهُ لَئِنْ لَمْ يَدْخُلِ النَّارَ إِلَّا مَنْ قَتَلَ عُثْمَانَ لَا أَدْخُلُهَا، وَلَئِنْ لَمْ يَدْخُلِ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ قَتَلَ عُثْمَانَ لَا أَدْخُلُهَا. قَالَ: فَلَمَّا نَزَلَ قِيلَ لَهُ: تَكَلَّمْتَ بِكَلِمَةٍ فَرَّقْتَ بِهَا عَنْكَ أَصْحَابَكَ، فَخَطَبَهُمْ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَلَا إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَتَلَ عُثْمَانَ وَأَنَا مَعَهُ..
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ: كَلِمَةٌ قُرَشِيَّةٌ لَهَا وَجْهَانِ.
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: كَأَنَّهُ يَعْنِي أَنَّ اللَّهَ قَتَلَهُ وَأَنَا مَعَهُ مَقْتُولٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُجَالِدٌ، وَالْأَكْثَرُونَ عَلَى تَضْعِيفِهِ، وَعُمَيْرٌ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

عمیر رودی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے لوگو اگر جہنم میں صرف وہ شخص داخل ہو جس نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کیا ہو، تو میں جہنم میں داخل نہیں ہوں گا (یعنی میں انہیں شہید کرنے والوں میں شامل نہیں ہوں) اور اگر جنت میں صرف وہ شخص داخل ہو جس نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کیا تھا، تو میں اس میں داخل نہیں ہوؤں گا (یعنی میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلین میں شامل نہیں ہوں)۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب وہ منبر سے نیچے اترے تو ان سے کہا: گیا آپ نے ایک ایسی بات کہہ دی ہے، جس کی وجہ سے آپ کے ساتھی آپ کو چھوڑ کے جا سکتے ہیں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے لوگو! خبردار! اللہ تعالیٰ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کروایا ہے، اور میں ان کے ساتھ ہوں۔ محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: یہ قریشیوں کا مخصوص انداز خطاب ہے، جس میں دو پہلو پائے جاتے ہیں۔ امام طبرانی کہتے ہیں: گویا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مراد یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو قتل کروایا ہے، میں بھی ان کے ساتھ مارا گیا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد ہے، زیادہ تر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ایک راوی عمیر ہے۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14570]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (112)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14570 in Urdu