🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
52. بَابُ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ " .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”میں جس کا مولیٰ ہوں علی بھی اس کا مولیٰ ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14619
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: نَشَدَ عَلِيٌّ النَّاسَ: أَنْشُدُ اللَّهَ رَجُلًا سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ"؟ فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا، فَشَهِدُوا بِذَلِكَ، وَكُنْتُ فِيمَنْ كَتَمَ فَذَهَبَ بَصَرِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ خَالِيًا مِنْ ذَهَابِ الْبَصَرِ وَالْكِتْمَانِ وَدُعَاءِ عَلِيٍّ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو اللہ کا واسطہ دے کر یہ دریافت کیا، انہوں نے ہر اس شخص کو اللہ کا واسطہ دیا، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہو: ”میں جس کا مولیٰ ہوں، تو علی بھی اس کا مولیٰ ہے، اے اللہ! جو اس سے محبت رکھے، تو اس سے محبت رکھنا اور جو اس سے دشمنی رکھے، تو اس سے دشمنی رکھنا۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) تو بارہ بدری صحابہ کرام کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی (سیدنا زید بن ارقم کہتے ہیں:) میں ان افراد میں سے ایک تھا جس نے اس بات کو چھپایا تھا، تو میری بینائی رخصت ہو گئی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، البتہ اس میں انہوں نے بینائی رخصت ہونے اور بات کو چھپانے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی دعا کا تذکرہ نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14619]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1987) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4996)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 14619 in Urdu