الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابُ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ " .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”میں جس کا مولیٰ ہوں علی بھی اس کا مولیٰ ہے“
حدیث نمبر: 14624
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ يَنْشُدُ النَّاسَ، فَقَالَ: أَنْشُدُ اللَّهَ رَجُلًا مُسْلِمًا سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ مَا قَالَ لَمَا قَامَ. فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ بَدْرِيًّا فَشَهِدُوا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
زیاد بن ابوزیاد بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو سنا: انہوں نے لوگوں کو واسطہ دے کر فرمایا: میں اس مسلمان شخص کو اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غدیر خم کے دن وہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا تھا، جو آپ نے کھڑے ہو کر ارشاد فرمائی تھی، تو بارہ بدری صحابہ کرام کھڑے ہوئے اور انہوں نے اس بات کی گواہی دی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14624]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14624]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (670)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14624 in Urdu