الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. بَابُ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ .
غسل جنابت کا بیان
حدیث نمبر: 1464
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: كَمْ يَكْفِينِي مِنَ الْوُضُوءِ؟ قَالَ: مُدٌّ. قَالَ: كَمْ يَكْفِينِي مِنَ الْغُسْلِ؟ قَالَ: صَاعٌ. قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: لَا يَكْفِينِي. قَالَ: لَا أُمَّ لَكَ، قَدْ كَفَى مَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْكَ، رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ وَعَلَى غَيْرِهِ مِنْ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ فِيمَا يُجْزِئُ مِنَ الْمَاءِ لِلْوُضُوءِ وَالْغُسْلِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ وَعَلَى غَيْرِهِ مِنْ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ فِيمَا يُجْزِئُ مِنَ الْمَاءِ لِلْوُضُوءِ وَالْغُسْلِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک شخص نے دریافت کیا: میرے لئے وضو کے لئے کتنا پانی کفایت کر جائے گا؟ انہوں نے فرمایا: ایک مد، اُس شخص نے دریافت کیا: میرے غسل کے لئے کتنا پانی کفایت کر جائے گا؟ انہوں نے فرمایا: ایک صاع، اُس شخص نے کہا: یہ تو میرے لئے کافی نہیں ہو گا، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تمہاری ماں نہ رہے، یہ پانی اُن کے لیے کفایت کر جاتا تھا، جو تم سے بہتر تھے اور وہ اللہ کے رسول ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اُس پر کلام پہلے گزر چکا ہے، اور دیگر احادیث بھی پہلے گزر چکی ہیں، جو اس باب میں ہے، جس میں یہ مذکور ہے: کہ وضو اور غسل کے لئے کتنا پانی کفایت کرتا ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1464]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 1464 in Urdu