🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
54. بَابٌ مِنْهُ فِي مَنْزِلَتِهِ وَمُؤَاخَاتِهِ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی قدر و منزلت اور آپ کے بھائی چارے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14655
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا آخَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَصْحَابِهِ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ، فَلَمْ يُؤَاخِ بَيْنَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَبَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ، خَرَجَ عَلِيٌّ مُغْضَبًا حَتَّى أَتَى جَدْوَلًا فَتَوَسَّدَ ذِرَاعَهُ، فَسَفَّتْ عَلَيْهِ الرِّيحُ، فَطَلَبَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى وَجَدَهُ فَوَكَزَهُ بِرِجْلِهِ، فَقَالَ لَهُ:" قُمْ فَمَا صَلَحْتَ أَنْ تَكُونَ إِلَّا أَبَا تُرَابٍ، أَغَضِبْتَ عَلَيَّ حِينِ آخَيْتُ بَيْنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَلَمْ أُؤَاخِ بَيْنَكَ وَبَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ؟! أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى؟ إِلَّا أَنَّهُ لَيْسَ بَعْدِي نَبِيٌّ. أَلَا مَنْ أَحَبَّكَ حُفَّ بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ، وَمَنْ أَبْغَضَكَ أَمَاتَهُ اللَّهُ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً، وَحُوسِبَ بِعَمَلِهِ فِي الْإِسْلَامِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَامِدُ بْنُ آدَمَ الْمَرْوَزِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مہاجرین اور انصار سے تعلق رکھنے والے اپنے اصحاب کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا، تو آپ نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو کسی کا بھائی قرار نہیں دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ غصے کے عالم میں نکلے، یہاں تک کہ وہ ندی کے پاس آئے اور وہاں کلائی کو تکیہ بنا کر لیٹ گئے، ہوا چلنے کی وجہ سے وہ گردوغبار میں اٹ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں تلاش کرتے ہوئے آئے، یہاں تک کہ آپ نے انہیں پایا اور آپ نے انہیں پاؤں مارا اور فرمایا: تم اٹھ جاؤ! تمہارے لئے موزوں (نام) یہی ہے کہ تم ابوتراب ہو، کیا تم اس بات پر غصے میں ہو کہ میں نے جب مہاجرین اور انصار کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا، تو میں نے تمہارے اور کسی فرد کے درمیان بھائی چارہ قائم نہیں کیا؟ کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو کہ تمہاری مجھ سے وہی نسبت ہو جو سیدنا ہارون علیہ السلام کی سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے تھی، البتہ یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا، جو شخص تم سے محبت رکھے گا، وہ امن اور ایمان سے بھر دیا جائے گا، اور جو شخص تم سے بغض رکھے گا اللہ تعالیٰ اسے زمانہ جاہلیت کی موت دے گا، اور اسلام میں اس نے جو عمل کیا ہے اس سے حساب لیا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حامد بن آدم مروزی ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14655]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11092)»

الحكم على الحديث:
موضوع


Majma al-Zawa'id Hadith 14655 in Urdu