الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. بَابٌ فِيمَا أَوْصَى بِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
اس چیز کا بیان کہ نبی اکرم ﷺ نے ان کے بارے میں وصیت کی تھی
حدیث نمبر: 14668
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ وَصِيًّا فَمَنْ وَصِيُّكَ؟ فَسَكَتَ عَنِّي، فَلَمَّا كَانَ بَعْدُ رَآنِي فَقَالَ:" يَا سَلْمَانُ". فَأَسْرَعْتُ إِلَيْهِ قُلْتُ: لَبَّيْكَ. قَالَ:" تَعْلَمُ مَنْ وَصِيُّ مُوسَى؟". قَالَ: نَعَمْ، يُوشَعُ بْنُ نُونٍ. قَالَ:" لِمَ؟". قُلْتُ: لِأَنَّهُ كَانَ أَعْلَمَهُمْ يَوْمَئِذٍ قَالَ:" فَإِنَّ وَصِيِّي، وَمَوْضِعَ سِرِّي، وَخَيْرَ مَنْ أَتْرُكُ بَعْدِي، وَيُنْجِزُ عِدَتِي، وَيَقْضِي دَيْنِي: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: [ قَوْلُهُ ] :" وَصِيِّي" [ يَعْنِي ] أَنَّهُ أَوْصَاهُ بِأَهْلِهِ لَا بِالْخِلَافَةِ. وَقَوْلُهُ:" وَخَيْرُ مَنْ أَتْرُكُ بَعْدِي [ يَعْنِي ] مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَفِي إِسْنَادِهِ نَاصِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہر نبی کا ایک وصی ہوتا ہے، تو آپ کا وصی کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، اس کے بعد جب آپ نے مجھے دیکھا، تو آپ نے فرمایا: اے سلمان! میں جلدی سے آپ کے پاس آیا، میں نے عرض کی: میں حاضر ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا وصی کون تھا؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! سیدنا یوشع بن نون علیہ السلام تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں تھے؟ میں نے عرض کی: کیونکہ اس وقت وہ ان لوگوں میں سب سے زیادہ علم رکھتے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرا وصی اور میرے راز کا رازدان اور اپنے بعد میں جن لوگوں کو چھوڑ دوں گا، ان میں سے سب سے زیادہ بہتر شخص وہ ہے، جو میرے وعدے کو پورا کرے گا، میرے قرض کو ادا کرے گا، اور وہ علی بن ابوطالب ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ یہ کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”میرا وصی۔“ اس سے مراد یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے اہلخانہ کے بارے میں وصی مقرر کیا تھا، یہ مراد نہیں ہے کہ خلافت کے بارے میں وصی مقرر کیا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”جسے میں اپنے بعد چھوڑوں گا ان میں سب سے بہتر۔“ اس سے مراد یہ ہے کہ آپ کے اہل بیت میں سے۔ اس کی سند میں ایک راوی ناصح بن عبداللہ ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14668]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6063)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 14668 in Urdu