الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابُ بِشَارَتِهِ بِالْجَنَّةِ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جنت کی خوشخبری ملنا
حدیث نمبر: 14693
وَعَنْ سَلْمَى - امْرَأَةِ أَبِي رَافِعٍ - أَنَّهَا قَالَتْ: إِنِّي لَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْأَسْوَاقِ، فَقَالَ:" لَيَطْلُعَنَّ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". إِذْ سَمِعْتُ الْخَشَفَةَ فَإِذَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ الرَّافِعِيُّ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُجَرِّحْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ الرَّافِعِيُّ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُجَرِّحْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سلمیٰ بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ”اسواق“ کے مقام پر موجود تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے سامنے اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک فرد آئے گا۔“ راوی خاتون کہتی ہیں اس دوران میں نے کسی کے آنے کی آہٹ سنی تو سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سامنے آ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن فضل رافعی ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس پر جرح نہیں کی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14693]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (301/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14693 in Urdu