🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. بَابُ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ .
غسل جنابت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1470
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ وَأَنَا ابْنُ ثَمَانِ سِنِينَ، فَأَخَذَتْ أُمِّي بِيَدِي فَانْطَلَقَتْ بِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ رَجُلٌ وَلَا امْرَأَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَّا قَدْ أَتْحَفَتْكَ بِتُحْفَةٍ، وَإِنِّي لَا أَقْدِرُ عَلَى مَا أُتْحِفُكَ بِهِ إِلَّا ابْنِي هَذَا ; فَخُذْهُ، فَلْيَخْدِمْكَ مَا بَدَا لَكَ. فَخَدَمْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَشْرَ سِنِينَ، فَمَا ضَرَبَنِي ضَرْبَةً، وَلَا سَبَّنِي سَبَّةً، وَلَا انْتَهَرَنِي، وَلَا عَبَسَ فِي وَجْهِي، وَكَانَ أَوَّلَ مَا أَوْصَانِي بِهِ أَنْ قَالَ:" يَا بُنَيَّ، اكْتُمْ سِرِّي تَكُنْ مُؤْمِنًا"، فَكَانَتْ أُمِّي وَأَزْوَاجُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْأَلْنَنِي عَنْ سِرِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَا أُخْبِرُهُنَّ بِهِ، وَلَا أُخْبِرُ بِسِرِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَدًا أَبَدًا، وَقَالَ:" يَا بُنَيَّ، عَلَيْكَ بِإِسْبَاغِ الْوُضُوءِ يُحِبُّكَ حَافِظَاكَ، وَيُزَادُ فِي عُمُرِكَ، وَيَا أَنَسُ، بَالِغْ فِي الِاغْسَالِ مِنَ الْجَنَابَةِ ; فَإِنَّكَ تَخْرُجُ مِنْ مُغْتَسَلِكَ وَلَيْسَ عَلَيْكَ ذَنْبٌ وَلَا خَطِيئَةٌ". قَالَ: قُلْتُ: كَيْفَ الْمُبَالَغَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" تَبُلُّ أُصُولَ الشَّعْرِ وَتُنَقِّي الْبَشَرَةَ. وَيَا بُنَيَّ، إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لَا تَزَالَ عَلَى وُضُوءٍ ; فَإِنَّهُ مَنْ يَأْتِيهِ الْمَوْتُ وَهُوَ عَلَى وُضُوءٍ يُعْطَى الشَّهَادَةَ. وَيَا بُنَيَّ، إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ لَا تَزَالَ تُصَلِّي ; فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُصَلِّي عَلَيْكَ مَا دُمْتَ تُصَلِّي. وَيَا أَنَسُ، إِذَا رَكَعْتَ فَأَمْكِنْ كَفَّيْكَ مِنْ رُكْبَتَيْكَ، وَفَرِّجْ بَيْنَ أَصَابِعِكَ، وَارْفَعْ مِرْفَقَيْكَ عَنْ جَنْبَيْكَ. وَيَا بُنَيَّ، إِذَا رَفَعْتَ رَأْسَكَ مِنَ الرُّكُوعِ فَأَمْكِنْ كُلَّ عُضْوٍ مِنْكَ مَوْضِعَهُ ; فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَنْظُرُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَى مَنْ لَا يُقِيمُ صُلْبَهُ بَيْنَ رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ. يَا بُنَيَّ إِذَا سَجَدْتَ فَأَمْكِنْ جَبْهَتَكَ وَكَفَّيْكَ مِنَ الْأَرْضِ، وَلَا تَنْقُرْ نَقْرَ الدِّيكِ، وَلَا تُقْعِ إِقْعَاءَ الْكَلْبِ - أَوْ قَالَ: الثَّعْلَبِ - وَإِيَّاكَ وَالِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ ; فَإِنَّ الِالْتِفَاتَ فِي الصَّلَاةِ هَلَكَةٌ، فَإِنْ كَانَ لَا بُدَّ فَفِي النَّافِلَةِ لَا فِي الْفَرِيضَةِ. وَيَا بُنَيَّ، إِذَا خَرَجْتَ مِنْ بَيْتِكَ فَلَا تَقَعَنَّ عَيْنُكَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ إِلَّا سَلَّمْتَ عَلَيْهِ ; فَإِنَّكَ تَرْجِعُ مَغْفُورًا لَكَ. وَيَا بُنَيَّ، إِذَا دَخَلْتَ مَنْزِلَكَ فَسَلِّمْ عَلَى نَفْسِكَ وَعَلَى أَهْلِ بَيْتِكَ. وَيَا بُنَيَّ، فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تُصْبِحَ وَتُمْسِي وَلَيْسَ فِي قَلْبِكَ غِشٌّ لِأَحَدٍ ; فَإِنَّهُ أَهْوَنُ عَلَيْكَ فِي الْحِسَابِ. يَا بُنَيَّ، إِنِ اتَّبَعْتَ وَصِيَّتِي فَلَا تَكُنْ فِي شَيْءٍ أَحَبَّ إِلَيْكَ مِنَ الْمَوْتِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَزَادَ:" يَا بُنَيَّ، إِذَا خَرَجْتَ مَنْ بَيَّتَكَ فَلَا يَقَعَنَّ بَصَرُكَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ إِلَّا ظَنَنْتَ أَنَّهُ لَهُ الْفَضْلُ عَلَيْكَ. يَا بُنَيَّ، إِنَّ ذَلِكَ مِنْ سُنَّتِي، وَمَنْ أَحْيَا سُنَّتِي فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ". وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تھے، اُس وقت میں آٹھ سال کا تھا، میری والدہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! انصار سے تعلق رکھنے والے ہر مرد اور ہر عورت نے آپ کی خدمت میں کوئی تحفہ پیش کیا ہے، میں آپ کی خدمت میں کوئی تحفہ پیش کرنے کی قدرت نہیں رکھتی، البتہ میرا یہ بیٹا ہے، آپ اسے (خادم کے طور پر) رکھ لیں، جب تک آپ کو مناسب لگے گا، یہ آپ کی خدمت کرتا رہے گا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تو میں نے دس سال، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کی، آپ نے کبھی مجھے مارا نہیں، کبھی برا نہیں کہا:، کبھی مجھے جھڑکا نہیں، کبھی میرے سامنے ماتھے پر بل نہیں ڈالے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سب سے پہلے جو تلقین کی وہ یہ تھی کہ آپ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! میرے ”راز“ کو چھپا کے رکھنا، تم مومن ہو جاؤ گے، پھر میری والدہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج، مجھ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ”راز“ کے بارے میں دریافت کرتی تھیں، تو میں انہیں اس بارے میں نہیں بتاتا تھا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ”راز“ کے بارے میں، میں کبھی کسی کو نہیں بتاؤں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے میرے بیٹے! تم پر لازم ہے کہ اچھی طرح وضو کرو، تمہارے دونوں محافظ فرشتے تم سے محبت رکھیں گے، تمہاری عمر لمبی ہو گی، اور اے انس! غسل جنابت میں مبالغہ کرنا، کیونکہ جب تم غسل خانے سے نکلو گے، تو تم پر کوئی گناہ اور کوئی خطاء نہیں ہو گی، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ مبالغہ کیسے ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم بالوں کی جڑوں کو تر کرنا، اور جلد کو صاف کرنا۔ اے میرے بیٹے! اگر تم سے ہو سکے، تو تم ہمیشہ با وضو رہنا، کیونکہ جس شخص کو ایسی حالت میں موت آئے کہ وہ باوضو ہو، تو اُسے شہادت کا مرتبہ دیا جائے گا۔ اے میرے بیٹے! اگر تم سے ہو سکے، تو تم نفل نماز ادا کرتے رہنا، کیونکہ جب تک تم نماز ادا کرتے رہو گے، فرشتے تمہارے لئے دعائے رحمت کرتے رہیں گے۔ اے انس! جب تم رکوع کرو، تو اپنی ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر جما کے رکھنا، اپنی انگلیاں کشادہ رکھنا، اپنی کہنیاں پہلو سے دور رکھنا۔ اے میرے بیٹے! جب تم رکوع سے سر اٹھاؤ، تو اپنے ہر ایک عضو کو اس کی مخصوص جگہ پر ٹھہرا دینا، کیونکہ قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا، جو رکوع اور سجدے کے درمیان اپنی پشت کو سیدھا نہیں کرتا ہے۔ اے میرے بیٹے! جب تم سجدہ کرو، تو اپنی پیشانی اور اپنی ہتھیلیاں زمین پر جما کے رکھنا، تم مرغ کے ٹھونگا مارنے کی طرح ٹھونگے نہ مارنا، اور تم کتے۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) - لومڑی کی طرح ”اقعاء“ کے طور پر نہ بیٹھنا، اور نماز کے دوران ادھر ادھر نہ دیکھنا، کیونکہ نماز کے دوران ادھر ادھر دیکھنا ہلاکت کا باعث ہے، اگر اُس کے بغیر چارہ نہ ہو، تو نفل نماز میں ایسا کر لینا، فرض میں ایسا نہ کرنا۔ اے میرے بیٹے! جب تم اپنے گھر سے نکلو، تو تمہاری نظر اہل قبلہ میں سے، جس شخص پر بھی پڑے، تم اُسے سلام کرنا، جب تم واپس آؤ گے، تو تمہاری مغفرت ہو چکی ہو گی۔ اے میرے بیٹے! جب تم اپنے گھر میں داخل ہو، تو اپنے اوپر، اور اپنے اہل خانہ پر، سلام بھیجنا۔ اے میرے بیٹے! اگر تم سے ہو سکے، تو تم ایسی حالت میں صبح و شام کرنا، کہ تمہارے دل میں کسی کے لئے کھوٹ، یا کینہ نہ ہو، اس طرح تمہارے لیے حساب دینا آسان ہو گا۔ اے میرے بیٹے! اگر تم نے میری ہدایت کی پیروی کی، تو تمہارے نزدیک کوئی بھی چیز موت سے زیادہ محبوب نہیں ہو گی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: اے میرے بیٹے! جب تم اپنے گھر سے نکلو، تو تمہاری نگاہ اہل قبلہ میں سے، جس شخص پر بھی پڑے، تو تم بھی گمان کرنا کہ وہ تم پر فضیلت رکھتا ہے۔ اے میرے بیٹے! یہ چیز میری سنت ہے، اور جو شخص میری سنت کا احیاء کرے گا، وہ مجھ سے محبت رکھے گا، اور جو شخص مجھ سے محبت رکھے گا، وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن ابویزید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1470]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5988، 9435، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 823»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1470 in Urdu