الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابٌ مِنْهُ جَامِعٌ فِيمَنْ يُحِبُّهُ وَمَنْ يُبْغِضُهُ .
اس شخص کا بیان، جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتا ہے، یا جو ان سے بغض رکھتا ہے
حدیث نمبر: 14732
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْثَيْنِ إِلَى الْيَمَنِ، عَلَى أَحَدِهِمَا عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَعَلَى الْآخَرِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، فَقَالَ:" إِذَا الْتَقَيْتُمْ فَعَلِيٌّ عَلَى النَّاسِ، وَإِنِ افْتَرَقْتُمَا فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْكُمَا عَلَى جُنْدِهِ". قَالَ: فَلَقِينَا بَنِي زَيْدٍ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ فَاقْتَتَلْنَا، فَظَهَرَ الْمُسْلِمُونَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، فَقَتَلْنَا الْمُقَاتِلَةَ، وَسَبَيْنَا الذُّرِّيَّةَ، فَاصْطَفَى عَلِيٌّ امْرَأَةً مِنَ السَّبْيِ لِنَفْسِهِ. قَالَ بُرَيْدَةُ: فَكَتَبَ مَعِي خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُخْبِرُهُ بِذَلِكَ، فَلَمَّا أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَفَعْتُ الْكِتَابَ فَقُرِئَ عَلَيْهِ، فَرَأَيْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا مَكَانُ الْعَائِذِ، بَعَثْتَنِي مَعَ رَجُلٍ وَأَمَرْتَنِي أَنْ أُطِيعَهُ فَفَعَلْتُ مَا أُرْسِلْتُ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقَعْ فِي عَلِيٍّ ؛ فَإِنَّهُ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ، وَهُوَ وَلِيُّكُمْ بَعْدِي".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ الْأَجْلَحُ الْكِنْدِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ الْأَجْلَحُ الْكِنْدِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کی طرف دو مہمات کو بھیجا، ان میں سے ایک کے امیر سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ تھے اور دوسری کے امیر سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم ایک دوسرے سے ملو، تو علی سب لوگوں کا امیر ہو گا، اور جب تم دونوں ایک دوسرے سے جدا ہو جاؤ تو تم میں سے ہر ایک اپنے لشکر کا امیر ہو گا۔ راوی کہتے ہیں: ہماری ملاقات اہل یمن سے تعلق رکھنے والے بنو زید سے ہوئی، ہم نے لڑائی کی، مسلمان مشرکین پر غالب آ گئے، ہم نے جنگجو افراد کو قتل کر دیا اور بال بچوں کو قیدی بنا لیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قیدیوں میں سے ایک کنیز اپنے لئے منتخب کر لی، سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے میرے ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا اور آپ کو اس بارے میں بتایا، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ خط آپ کے حوالے کیا، اور وہ خط آپ کے سامنے پڑھا گیا، تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر ناراضگی کے آثار دیکھے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ پناہ مانگنے والے کا مقام ہے، آپ نے مجھے ایک شخص کے ساتھ بھیجا اور آپ نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں اس کی اطاعت کروں، تو میں نے ایسا کیا، جس حکم کے ہمراہ مجھے بھیجا گیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم علی پر تنقید نہ کرو کیونکہ وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں، اور وہ میرے بعد تمہارا ولی ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے بھی اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اجلح کندی ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14732]
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے بھی اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اجلح کندی ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14732]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2563) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (356/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22503»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 14732 in Urdu