🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. بَابٌ مِنْهُ جَامِعٌ فِيمَنْ يُحِبُّهُ وَمَنْ يُبْغِضُهُ .
اس شخص کا بیان، جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتا ہے، یا جو ان سے بغض رکھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14737
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيًّا أَمِيرًا عَلَى الْيَمَنِ وَخَرَجَ مَعَهُ رَجُلٌ مِنْ أَسْلَمَ يُقَالُ لَهُ: عَمْرُو بْنُ شَاسٍ الْأَسْلَمِيُّ، فَرَجَعَ وَهُوَ يَذُمُّ عَلِيًّا وَيَشْكُوهُ، فَبَعَثَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اخْسَأْ يَا عَمْرُو، هَلْ رَأَيْتَ مِنْ عَلِيٍّ جَوْرًا فِي حُكْمِهِ أَوْ أَثَرَةً فِي قَسْمِهِ؟". قَالَ: اللَّهُمَّ لَا. قَالَ:" فَعَلَامَ تَقُولُ الَّذِي بَلَغَنِي؟". قَالَ: بُغْضَهُ، لَا أَمْلِكُ. قَالَ:فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ، ثُمَّ قَالَ:" مَنْ أَبْغَضَهُ فَقَدْ أَبْغَضَنِي، وَمَنْ أَبْغَضَنِي فَقَدْ أَبْغَضَ اللَّهَ، وَمَنْ أَحَبَّهُ فَقَدْ أَحَبَّنِي، وَمَنْ أَحَبَّنِي فَقَدْ أَحَبَّ اللَّهَ تَعَالَى".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ رِجَالٌ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفِهِمْ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یمن کا امیر بنا کر بھیجا، ان کے ساتھ اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بھی روانہ ہوا، جس کا نام عمرو بن شاس اسلمی تھا، جب وہ شخص واپس آیا تو وہ شخص سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مذمت کر رہا تھا اور ان کی شکایت کر رہا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو پیغام بھیج کر بلایا اور فرمایا: اے عمرو! تم پرے ہو جاؤ! کیا تم نے علی کو فیصلہ دیتے ہوئے کوئی زیادتی کرتے ہوئے دیکھا ہے یا تقسیم کرتے ہوئے کوئی ترجیحی سلوک کرتے ہوئے دیکھا ہے، اس شخص نے جواب دیا: اللہ جانتا ہے، جی نہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم کس بنیاد پر وہ باتیں کہہ رہے ہو جو مجھ تک پہنچی ہیں، اس شخص نے کہا: ان سے بغض رکھنے کی وجہ سے، جس کا میں مالک نہیں ہوں، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے، یہاں تک کہ غصے کے اثرات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر محسوس ہوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس سے بغض رکھتا ہے وہ مجھ سے بغض رکھتا ہے، اور جو شخص مجھ سے بغض رکھتا ہے وہ اللہ تعالیٰ سے بغض رکھتا ہے، اور جو شخص اس سے محبت رکھتا ہے، وہ مجھ سے محبت رکھتا ہے، اور جو شخص مجھ سے محبت رکھتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے رجال ہیں جن کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14737]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2559)، أخرجه مسند البزار برقم: 3874»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14737 in Urdu