🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. بَابٌ مِنْهُ جَامِعٌ فِيمَنْ يُحِبُّهُ وَمَنْ يُبْغِضُهُ .
اس شخص کا بیان، جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتا ہے، یا جو ان سے بغض رکھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14741
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْجَدَلِيِّ قَالَ: قَالَتْ لِي أُمُّ سَلَمَةَ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، أَيُسَبُّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيكُمْ؟ قُلْتُ: أَنَّى يُسَبُّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَتْ: أَلَيْسَ يُسَبُّ عَلِيٌّ وَمَنْ يُحِبُّهُ؟ وَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحِبُّهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابوعبداللہ جدلی بیان کرتے ہیں: سید ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے فرمایا: اے ابوعبداللہ! کیا تم لوگوں کے درمیان اللہ کے رسول کو برا کہا: جاتا ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ کے رسول کو کیسے برا کہا: جا سکتا ہے؟ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اور ان سے محبت رکھنے والوں کو برا نہیں کہا: جاتا؟ حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے محبت رکھتے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے بھی اسے نقل کیا ہے، امام طبرانی کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوعبداللہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14741]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (822) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (322/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 14741 in Urdu