🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. بَابٌ مِنْهُ جَامِعٌ فِيمَنْ يُحِبُّهُ وَمَنْ يُبْغِضُهُ .
اس شخص کا بیان، جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتا ہے، یا جو ان سے بغض رکھتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14744
وَعَنْ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: لَقَدْ سَبَّ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ عَلِيًّا سَبًّا قَبِيحًا رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: مُعَاوِيَةُ [ يَعْنِي ] : بْنَ حُدَيْجٍ، فَلَمْ يَعْرِفْهُ. قَالَ [ نَعَمْ ؛ قَالَ ] : إِذَا رَأَيْتَهُ فَائْتِنِي بِهِ. قَالَ: فَرَآهُ عِنْدَ دَارِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، فَأَرَاهُ إِيَّاهُ قَالَ: أَنْتَ مُعَاوِيَةُ بْنُ حُدَيْجٍ؟ فَسَكَتَ فَلَمْ يُجِبْهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: أَنْتَ السَّابُّ عَلِيًّا عِنْدَ ابْنِ آكِلَةِ الْأَكْبَادِ؟ أَمَا لَئِنْ وَرَدْتَ عَلَيْهِ الْحَوْضَ - وَمَا أُرَاكَ تَرِدُهُ - لَتَجِدَنَّهُ مُشَمِّرًا حَاسِرًا عَنْ ذِرَاعَيْهِ، يَذُودُ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِينَ عَنْ حَوْضِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ كَمَا تُذَادُ غَرِيبَةُ الْإِبِلِ عَنْ صَاحِبِهَا ] قَوْلُ الصَّادِقِ الْمَصْدُوقِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
ابوکثیر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو برے طریقے سے برا کہا: گیا، ایک شخص نے برا کہا: تھا، جس کا نام معاویہ بن حدیج تھا، وہ اس سے واقف نہیں تھے۔ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے کہا: جب تم اس شخص کو دیکھو تو اسے میرے پاس لے کے آنا، جب اس شخص نے ان صاحب کو عمرو بن حریث کے گھر کے پاس دیکھا، تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو وہ صاحب دکھائے، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا تم معاویہ بن حدیج ہو؟ وہ خاموش رہے۔ انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، ایسا تین مرتبہ ہوا، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے کہا: تم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو کلیجے کھانے والی عورت کے بیٹے کے پاس برا کہہ رہے تھے، کیا ایسا نہیں ہو گا کہ تم حوض پر ان کے پاس آؤ گے، ویسے تمہارے بارے میں میری یہ رائے نہیں ہے کہ تم ان کے پاس جاؤ گے، تو تم ان کو پاؤ گے کہ انہوں نے کلائیاں چڑھائی ہوئی ہوں گی اور کافروں اور منافقین کو اللہ کے رسول کے حوض سے پیچھے کر رہے ہوں گے، جس طرح اجنبی اونٹ کو پرے کیا جاتا ہے، اور یہ بات صادق و مصدوق سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا فرمان ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14744]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2727)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14744 in Urdu