الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. بَابٌ مِنْهُ جَامِعٌ فِيمَنْ يُحِبُّهُ وَمَنْ يُبْغِضُهُ .
اس شخص کا بیان، جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے محبت رکھتا ہے، یا جو ان سے بغض رکھتا ہے
حدیث نمبر: 14746
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نُجَيٍّ: أَنَّ عَلِيًّا أُتِيَ يَوْمَ الْبَصِيرِ بِذَهَبٍ وَفِضَّةٍ، فَقَالَ: ابْيَضِّي وَاصْفَرِّي وَغُرِّي غَيْرِي غُرِّي أَهْلَ الشَّامِ غَدًا إِذَا ظَهَرُوا عَلَيْكِ، فَشَقَّ قَوْلُهُ ذَلِكَ عَلَى النَّاسِ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لَهُ، فَأَذَّنَ فِي النَّاسِ فَدَخَلُوا عَلَيْهِ قَالَ: إِنَّ خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا عَلِيُّ، إِنَّكَ سَتَقْدَمُ عَلَى اللَّهِ وَشِيعَتُكَ رَاضِينَ مَرْضِيِّينَ، وَيَقْدَمُ عَلَيْكَ عَدُوُّكَ غِضَابًا مُقْمَحِينَ". ثُمَّ جَمَعَ عَلِيٌّ يَدَهُ إِلَى عُنُقِهِ يُرِيهِمُ الْإِقْمَاحَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبداللہ بن ابونجیح بیان کرتے ہیں: ”بصیر“ کے دن سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس سونا اور چاندی لائے گئے تو انہوں نے فرمایا: یہ چاندی اور یہ سونا، تم میرے علاوہ کسی اور کو غلط فہمی کا شکار کرو! کل کو جب اہل شام تم پر غالب آ جائیں گے تو تم انہیں دھوکہ دینا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی یہ بات لوگوں کو گراں گزری، انہوں نے اس بات کا تذکرہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سامنے کیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں میں اعلان کروایا، لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بتایا: میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تھی: ”اے علی! بے شک تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو گے کہ تم اور تمہارے ساتھی راضی ہوں گے، اور ان سے راضی ہوا گیا ہو گا، اور پھر تمہارا دشمن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو گا کہ وہ غصے میں ہوں گے، اور سر اٹھائے ہوئے ہوں گے۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ گردن کی طرف لے جا کے ان لوگوں کو دکھایا کہ ایسے اُن کے سر اٹھے ہوئے ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14746]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14746]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3946»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14746 in Urdu