🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابٌ فِي حَقِّ اللَّهِ - تَعَالَى - عَلَى الْعِبَادِ .
بندوں پر، اللہ تعالیٰ کے حق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 148
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَخْلٍ لِبَعْضِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، فَقَالَ:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، هَلَكَ الْمُكْثِرُونَ إِلَّا مَنْ قَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، حَثَا بِكَفَّيْهِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ،" وَقَلِيلٌ مَا هُمْ"، ثُمَّ مَشَى سَاعَةً فَقَالَ:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، هَلْ أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟" قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، وَلَا مَلْجَأَ مِنَ اللَّهِ إِلَّا إِلَيْهِ"، ثُمَّ مَشَى سَاعَةً، ثُمَّ قَالَ:"؟" قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" فَإِنَّ حَقَّ اللَّهِ عَلَى النَّاسِ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ فَحَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ حَدِيثَ:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ"، وَلَهُ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ:" الْأَكْثَرُونَ هُمُ الْأَقَلُّونَ" وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ أَثْبَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اہل مدینہ میں سے کسی شخص کے کھجوروں کے باغ میں سے گزر رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوہریرہ! (مال و دولت کی) کثرت والے لوگ ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے، جو اس طرح اور اس طرح اور اس طرح کرے، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، آپ نے دونوں ہتھیلیاں ملا کر دائیں اور بائیں طرف اور سامنے کی طرف تین مرتبہ (خرچ کرنے کا اشارہ کیا) اور فرمایا: لیکن ایسے لوگ کم ہیں، پھر آپ کچھ دیر چلتے رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوہریرہ! کیا میں جنت کے خزانوں میں سے، ایک خزانہ کی طرف تمہاری رہنمائی نہ کروں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (وہ یہ پڑھنا ہے: «لا حول ولا قوة الا بالله ولا ملجا من الله الا اليه» ”اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا، اور اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں، صرف اُسی کی ذات جائے پناہ ہے“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ دیر چلتے رہے، پھر آپ نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو، بندوں پر اللہ تعالیٰ کا حق کیا ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بندوں پر اللہ تعالیٰ کا یہ حق ہے کہ بندے صرف اُسی کی عبادت کریں، اور کسی کو اُس کا شریک نہ ٹھہرائیں، جب وہ ایسا کر لیں گے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہو گی کہ وہ انہیں عذاب نہ دے۔ یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ترمذی نے اس میں سے صرف «لا حول ولا قوۃ الا باللہ» کے الفاظ نقل کئے ہیں، سیدنا ابوہریرہ کے حوالے سے امام ابن ماجہ نے یہ روایت نقل کی ہے: ”کثرت والے لوگ، قلت والے ہوں گے“۔
اس روایت کے رجال، ثقہ اور ثبت ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 148]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 152/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 30، أخرجه مسند أحمد برقم: 8024، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20547، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1944، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 5913، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 94، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4130»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Majma al-Zawa'id Hadith 148 in Urdu