الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
88. بَابُ إِجَابَةِ دَعْوَتِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت سعد رضی اللہ عنہ کا مستجاب الدعوات ہونا
حدیث نمبر: 14851
عَنْ عَامِرٍ - يَعْنِي الشَّعْبِيَّ - قَالَ: قِيلَ لِسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ: مَتَى أَصَبْتَ الدَّعْوَةَ؟ قَالَ: يَوْمَ بَدْرٍ، كُنْتُ أَرْمِي بَيْنَ يَدَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَضَعُ السَّهْمَ فِي كَبِدِ الْقَوْسِ، ثُمَّ أَقُولُ: اللَّهُمَّ زَلْزِلْ أَقْدَامَهُمْ، وَأَرْعِبْ قُلُوبَهُمْ، وَافْعَلْ بِهِمْ وَافْعَلْ. فَيَقُولُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لِسَعْدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ: أَنَّ السِّهَامَ الَّتِي رَمَى بِهَا يَوْمَئِذٍ أَلْفُ سَهْمٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ: أَنَّ السِّهَامَ الَّتِي رَمَى بِهَا يَوْمَئِذٍ أَلْفُ سَهْمٍ.
عامر شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا: آپ کی دعا کب قبول ہوئی تھی؟ انہوں نے جواب دیا: جنگ بدر کے دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تیر اندازی کر رہا تھا میں کمان میں تیر رکھتا تھا اور پھر یہ کہتا تھا۔ اے اللہ! ان کے قدموں کو ہلا دے، اور ان کے دلوں میں رعب قائم کر دے، اور یہ کر دے اور وہ کر دے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے: اے اللہ! سعد کی دعا قبول فرما لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ اس سے پہلے واقعہ احد میں یہ بات گزر چکی ہے سیدنا سعد رضی الللہ عنہ نے اس دن جو تیر مارے تھے وہ ایک ہزار تیر تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14851]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 318»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14851 in Urdu