الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
89. بَابٌ جَامِعٌ فِي مَنَاقِبِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے مناقب کا مجموعہ
حدیث نمبر: 14861
وَعَنْ سَعْدٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَمَعَ لَهُ أَبَوَيْهِ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ قَدْ أَحْرَقَ الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَعْدُ ارْمِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي". قَالَ: فَنَزَعْتُ بِسَهْمٍ لَيْسَ فِيهِ نَصْلٌ، فَأَصَبْتُ جَنْبَيْهِ، فَوَقَعَ وَانْكَشَفَتْ عَوْرَتُهُ، فَضَحِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى نَوَاجِذِهِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَسَدِ بْنِ مُوسَى وَهُوَ ثِقَةٌ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَسَدِ بْنِ مُوسَى وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے اپنے ماں باپ کو جمع کیا تھا (یعنی یہ فرمایا تھا کہ میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں) مشرکین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے مسلمانوں کو آگ لگائی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے سعد تم تیر پھینکو، میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں، تو میں نے ایک تیرا الگ کیا جس پر پھل (لوہے کا ٹکڑا) نہیں تھا، وہ میں نے اس شخص کے پہلوؤں پر مارا تو وہ شخص گر گیا اور اس کی شرمگاہ سے کپڑا ہٹ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے، یہاں تک کہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اطراف کے دانت نظر آ گئے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف اسد بن موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14861]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف اسد بن موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14861]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (315)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 3833، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2411، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 129، وأخرجه مسند أحمد برقم: 711، وأخرجه مسند البزار برقم: 1219، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2517، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 315، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5623»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14861 in Urdu