الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. بَابُ فِي فَضْلِ أَهْلِ الْبَيْتِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - .
اہل بیت کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 14973
وَعَنْ أَبِي عَمَّارٍ أَيْضًا قَالَ: إِنِّي لَجَالِسٌ عِنْدَ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ، إِذْ ذَكَرُوا عَلِيًّا فَشَتَمُوهُ، فَلَمَّا قَامُوا قَالَ: اجْلِسْ أُخْبِرْكَ عَنِ الَّذِي شَتَمُوا ؛ إِنِّي عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ إِذْ جَاءَ عَلِيٌّ وَفَاطِمَةُ وَحَسَنٌ وَحُسَيْنٌ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - فَأَلْقَى عَلَيْهِمْ كِسَاءً لَهُ، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ أَهْلُ بَيْتِي، فَأَذْهِبْ عَنْهُمُ الرِّجْسَ، وَطَهِّرْهُمْ تَطْهِيرًا". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَنَا؟ قَالَ:" وَأَنْتَ". قَالَ: وَاللَّهِ إِنَّهَا لَأَوْثَقُ عَمَلِي فِي نَفْسِي.
ابوعمار ہی سے منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران کچھ لوگوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر کرتے ہوئے انہیں برا کہا:، جب وہ لوگ اٹھ کر چلے گئے، تو سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تمہیں اس شخصیت کے بارے میں بتاتا ہوں، جسے یہ لوگ برا کہہ رہے تھے، ایک دن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، اسی دوران سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ تشریف لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر اپنی چادر ڈالی اور پھر یہ فرمایا: ”اے اللہ! یہ میرے اہل بیت ہیں، تو ان سے گندگی کو دور کر دے اور انہیں اچھی طرح سے پاک کر دے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں بھی ان میں شامل ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بھی ہو۔ راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میرے نزدیک میرا سب سے زیادہ قابل وثوق عمل یہی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14973]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2669)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16540، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4760»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 14973 in Urdu