🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ .
اس شخص کا بیان جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ يَوْمًا مِنَ الْأَيَّامِ:" مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ - وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ". فَاسْتَأْذَنَهُ مُعَاذٌ لِيَخْرُجَ بِهَا إِلَى النَّاسِ فَيُبَشِّرَهُمْ، فَأَذِنَ لَهُ، فَخَرَجَ فَرِحًا مُسْتَعْجِلًا فَلَقِيَهُ عُمَرُ، فَقَالَ: مَا شَأْنُكَ؟ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ عُمَرُ: كَمَا أَنْتَ، لَا تَعْجَلْ. ثُمَّ دَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَنْتَ أَفْضَلُ رَأْيًا، إِنَّ النَّاسَ إِذَا سَمِعُوا بِهَذَا اتَّكَلُوا عَلَيْهَا فَلَمْ يَعْمَلُوا، قَالَ:" فَرُدَّهُ، فَرَدَّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَقَدْ ضُعِّفَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص لا الہ الا للہ پڑھ لے گا اس کے لئے جنت واجب ہو جائے گی“۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگی کہ وہ اس بات کو لے کر لوگوں کے پاس جائیں اور انہیں خوش خبری سنائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ خوشی کے عالم میں تیزی سے نکلے راستے میں اُن کی ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے انہیں اس بارے میں بتایا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم ٹھہر جاؤ اور جلدی نہ کرو! پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! ویسے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رائے سب سے بہتر ہے لیکن لوگ اگر اس بارے میں سن لیں گے تو اسی پر اکتفاء کر لیں گے اور عمل نہیں کریں گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے واپس بلا لو! اسے واپس بلا لو!
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلیٰ ہے جسے ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 15]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 8، أخرجه مسند البزار برقم: 174»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 15 in Urdu