الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
98. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15045
وَعَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ لَقِيَ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ، فَقَالَ لَهُ: اكْشِفْ عَنْ بَطْنِكَ حَيْثُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَبِّلُ مِنْهُ، فَكَشَفَ عَنْ بَطْنِهِ فَقَبَّلَهُ.
عمیر بن اسحاق بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، ان کی ملاقات سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے ہوئی، تو انہوں نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ اپنے پیٹ سے اس جگہ سے کپڑا ہٹائیے، جس کے بارے میں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں بوسہ لیا تھا، امام حسن رضی اللہ عنہ نے اپنے پیٹ سے کپڑا ہٹایا تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بھی وہاں بوسہ دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15045]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2580) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (10331 و 9506)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9953»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 15045 in Urdu