🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
100. بَابُ مَنَاقِبِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15118
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ يَلْعَبَانِ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِي، فَنَزَلَ جِبْرِيلُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنْ أَمَتَّكَ تَقْتُلُ ابْنَكَ هَذَا مِنْ بَعْدِكَ، وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى الْحُسَيْنِ، فَبَكَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَضَمَّهُ إِلَى صَدْرِهِ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أُمَّ سَلَمَةَ، وَدِيعَةٌ عِنْدَكَ هَذِهِ التُّرْبَةُ". فَشَمَّهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ:" وَيْحٌ، وَكُرَبٌ، وَبَلَاءٌ". قَالَتْ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أُمَّ سَلَمَةَ، إِذَا تَحَوَّلَتْ هَذِهِ التُّرْبَةُ دَمًا، فَاعْلَمِي أَنَّ ابْنِي قَدْ قُتِلَ". قَالَ: فَجَعَلَتْهَا أُمُّ سَلَمَةَ فِي قَارُورَةٍ، ثُمَّ جَعَلَتْ تَنْظُرُ إِلَيْهَا كُلَّ يَوْمٍ وَتَقُولُ: إِنَّ يَوْمًا تَحَوَّلِينَ فِيهِ دَمًا لَيَوْمٌ عَظِيمٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ النُّكْرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے میرے گھر میں کھیل رہے تھے اسی دوران سیدنا جبرائیل نازل ہوئے، انہوں نے بتایا: اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی امت آپ کے بعد آپ کے اس بیٹے کو قتل کر دے گی، انہوں نے حسین کی طرف اشارہ کر کے یہ بات کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رونے لگے، آپ نے انہیں اپنے سینے کے ساتھ چمٹا لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ام سلمہ یہ مٹی تمہارے پاس ودیعت کے طور پر رہے گی۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو سونگھا تھا اور فرمایا تھا: بربادی اور کرب اور بلا ہے۔“ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب یہ مٹی خون میں تبدیل ہو جائے تو تم یہ بات جان لینا کہ میرے بیٹے کو قتل کر دیا گیا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے وہ مٹی ایک شیشی میں رکھ لی تھی اور وہ روزانہ اس کا جائزہ لیا کرتی تھیں اور یہ فرماتی تھیں: جس دن تم خون میں تبدیل ہو گئی وہ بڑا دن ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ثابت نکری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15118]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2817)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2817»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 15118 in Urdu