الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. بَابُ مَنَاقِبِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
حدیث نمبر: 15143
وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: لَمَّا أُصِيبَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَامَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ إِلَى بَابِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: أَفَعَلْتُمُوهَا؟ أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَوْدِعُكَهُمَا وَصَالَحَ الْمُؤْمِنِينَ". فَقِيلَ لِعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ: إِنَّ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ قَالَ: كَذَا وَكَذَا. قَالَ: ذَاكَ شَيْخٌ قَدْ ذَهَبَ عَقْلُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ بَزِيعٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حبیب بن یسار بیان کرتے ہیں: جب سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو شہید کیا گیا، تو سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ مسجد کے دروازے پر کھڑے ہوئے، انہوں نے دریافت کیا: تم لوگوں نے ایسا کیا ہے؟ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے اللہ! میں ان دونوں کو تیرے اور نیک مومنین کے سپرد کرتا ہوں۔“ عبیداللہ بن زیاد سے کہا: گیا کہ سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے یہ یہ بات فرمائی ہے، تو اس نے کہا: وہ ایک بوڑھے آدمی ہیں جن کی عقل رخصت ہو چکی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن بزیع ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15143]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن بزیع ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15143]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5037)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5037»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15143 in Urdu