الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
100. بَابُ مَنَاقِبِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
حدیث نمبر: 15146
وَعَنْ أَسْلَمَ الْمِنْقَرِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى الْحَجَّاجِ، فَدَخَلَ سِنَانُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ - قَاتِلُ الْحُسَيْنِ - فَإِذَا شَيْخٌ آدَمُ فِيهِ حِنَّاءُ، طَوِيلُ الْأَنْفِ، فِي وَجْهِهِ بَرَشٌ، فَأُوقِفَ بِحِيَالِ الْحَجَّاجِ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ الْحَجَّاجُ فَقَالَ: أَنْتَ قَتَلْتَ الْحُسَيْنَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: وَكَيْفَ صَنَعْتَ بِهِ؟ قَالَ: دَعَمْتُهُ بِالرُّمْحِ، وَهَبَرْتُهُ بِالسَّيْفِ هَبْرًا. فَقَالَ لَهُ الْحَجَّاجُ: أَمَا إِنَّكُمَا لَنْ تَجْتَمِعَا فِي دَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
اسلم منقری بیان کرتے ہیں: میں حجاج کے پاس آیا اسی دوران امام حسین رضی اللہ عنہ کا قاتل سنان بن ابوانس بھی وہاں آیا وہ گندمی رنگت کا بوڑھا شخص تھا، جس نے مہندی لگائی ہوئی تھی، اس کی ناک لمبی تھی اور اس کے چہرے پر داغ تھے، وہ حجاج کے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا حجاج نے اس کی طرف دیکھا اور دریافت کیا: کیا تم نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو شہید کیا ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں، حجاج نے دریافت کیا: تم نے ان کے ساتھ کیا کیا؟ اس نے کہا: میں نے ان پر نیزے کا وار کیا اور تلوار کے ذریعے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا، تو حجاج نے کہا: تم دونوں (یعنی تم اور امام حسین رضی اللہ عنہ) ایک جگہ پر (یعنی جنت میں) کبھی اکٹھے نہیں ہو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15146]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15146]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2828)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15146 in Urdu