🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
101. بَابُ بِنْتُ امْرِئِ الْقَيْسِ : كَلْبِيَّةٌ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحُسَيْنِ لِأُمِّ وَلَدٍ ، وَالْقَاسِمُ بْنُ الْحُسَيْنِ لِأُمِّ وَلَدٍ ، وَعَوْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، وَجَعْفَرُ بْنُ عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، وَمُسْلِمُ بْنُ عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، وَسُلَيْمَانُ مَوْلَى الْحُسَيْنِ . وَقُتِلُ الْحُسَيْنُ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانٍ وَخَمْسِينَ سَنَةً - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ إِلَى قَائِلِيهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
حضرت امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15176
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْمَخْزُومِيِّ قَالَ: لَمَّا أُدْخِلَ ثَقَلُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَلَى يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ وَوُضِعَ رَأْسُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، بَكَى يَزِيدُ، وَقَالَ:
نُفَلِّقُ هَامًا مِنْ رِجَالٍ أَحِبَّةٍ إِلَيْنَا وَهُمْ كَانُوا أَعَقَّ وَأَظْلَمَا.
أَمَا وَاللَّهِ لَوْ كُنْتُ صَاحِبَكَ مَا قَتَلْتُكَ أَبَدًا. فَقَالَ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ: لَيْسَ هَكَذَا. قَالَ يَزِيدُ: كَيْفَ يَا ابْنَ أُمِّ؟ قَالَ: (مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنْفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَبْرَأَهَا إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ) . وَعِنْدَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أُمِّ الْحَكَمِ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ - يَعْنِي ابْنَ أُمِّ الْحَكَمِ -:
لَهَامٌ بِجَنْبِ الطَّفِّ أَدْنَى قَرَابَةً مِنِ ابْنِ زِيَادِ الْعَبْدِ ذِي النَّسَبِ الْوَغْلِ
سُمَيَّةُ أَمْسَى نَسْلُهَا عَدَدَ الْحَصَى وَبِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ لَيْسَ لَهَا نَسْلُ
.
فَرَفَعَ يَزِيدُ يَدَهُ، فَضَرَبَ صَدْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَقَالَ: اسْكُتْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ هُوَ ابْنُ زُبَالَةَ، ضَعِيفٌ.
محمد بن حسن مخزومی بیان کرتے ہیں: جب امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے اہل خانہ کو یزید بن معاویہ کے پاس لایا گیا، اور ان کا سر اس کے سامنے رکھا گیا، تو یزید رو پڑا اور اس نے یہ شعر پڑھا: ”ہم اپنے نزدیک چند محبوب لوگوں کی وجہ سے سر کٹوا لیتے ہیں، حالانکہ وہ لوگ زیادہ نافرمان اور زیادہ ظالم ہوتے ہیں۔“ پھر اس نے کہا: اللہ کی قسم! اگر میں آپ کے سامنے ہوتا تو میں آپ کو کبھی شہید نہ کرتا، تو امام زین العابدین رضی اللہ عنہ نے کہا: ایسا نہیں ہے، یزید نے کہا: وہ کیسے؟ امام زین العابدین رضی اللہ عنہ نے یہ آیت پڑھی: ”زمین میں، یا تمہارے وجودوں میں جو مصیبت لاحق ہوتی ہے، تو وہ ایک تحریر میں ہے، اس سے پہلے کہ ہم اس کو پیدا کریں، اور یہ (سب پہلے سے تحریر کر دینا) اللہ تعالیٰ کے لئے آسان ہے۔“ اس وقت وہاں عبدالرحمن بن ام حکم موجود تھے، تو عبدالرحمن بن ام حکم نے یہ اشعار پڑھے: ”طف“ کے مقام پر موجود سر، زیادہ قریب کی رشتہ داری رکھتا تھا، ابن زیاد غلام کی بہ نسبت، جس کا نسب ہی مشکوک ہے، سمیہ کی اولاد، تو کنکریوں کی تعداد میں بے شمار ہو گئی ہے، لیکن اللہ کے رسول کی صاحبزادی کی نسل (یعنی) اولاد زندہ نہیں رہی۔“ یزید نے ہاتھ اٹھا کر عبدالرحمن کے سینے پر مارا اور بولا: تم خاموش رہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے محمد بن حسن نامی راوی سے مراد محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15176]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2848)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 15176 in Urdu