الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
95. بَابٌ فِي الْحَمَّامِ وَالنُّورَةِ .
حمام اور نورہ (یعنی بال صفا پاؤڈر) کا بیان
حدیث نمبر: 1519
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" احْذَرُوا بَيْتًا يُقَالُ لَهُ: الْحَمَّامُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يُنَقِّي الْوَسَخَ. قَالَ:" فَاسْتَتِرُوا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ يَذْهَبُ بِالدَّرَنِ، وَيَنْفَعُ الْمَرِيضَ. وَرِجَالُهُ عِنْدَ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الْبَزَّارَ قَالَ: رَوَاهُ النَّاسُ عَنْ طَاوُسٍ مُرْسَلًا.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ اُس گھر سے بچ کے رہنا، جسے حمام کہا: جاتا ہو گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ میل کو ختم کر دیتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پردہ کر لینا (یعنی پردہ کر کے اُس میں داخل ہونا)“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ میل کو ختم کر دیتا ہے اور بیمار کو فائدہ دیتا ہے“۔ امام بزار کی نقل کردہ روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ امام بزار نے یہ بات کہی ہے: لوگوں نے اسے طاؤس کے حوالے سے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1519]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10932»
الحكم على الحديث:
مرسل
Majma al-Zawa'id Hadith 1519 in Urdu