🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. بَابٌ فِي حَقِّ اللَّهِ - تَعَالَى - عَلَى الْعِبَادِ .
بندوں پر، اللہ تعالیٰ کے حق کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 152
وَعَنْ سَلْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَقُولُ اللَّهُ: يَا ابْنَ آدَمَ، ثَلَاثَةٌ خِصَالٍ: وَاحِدَةٌ لِي، وَوَاحِدَةٌ لَكَ، وَوَاحِدَةٌ بَيْنِي وَبَيْنَكَ ; فَأَمَّا الَّتِي لِي فَتَعْبُدُنِي لَا تُشْرِكُ بِي شَيْئًا، وَأَمَّا الَّتِي لَكَ فَمَا عَمِلْتَ مِنْ عَمَلٍ جَزَيْتُكَ بِهِ، فَإِنْ أَغْفِرْ فَأَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ، وَأَمَّا الَّتِي بَيْنِي وَبَيْنَكَ فَعَلَيْكَ الدُّعَاءُ وَعَلَيَّ الِاسْتِجَابَةُ وَالْعَطَاءُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، لَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اللہ تعالیٰ (حدیث قدسی میں) فرماتا ہے: ”اے انسان! تین خصائل ہیں، ایک میرے لیے ہے، ایک تمہارے لئے ہے، اور ایک میرے اور تمہارے درمیان ہے جہاں تک اُس کا تعلق ہے، جو میرے لئے ہے، تو وہ یہ ہے: کہ تم میری عبادت کرو، اور کسی کو میرا شریک قرار نہ دو، جہاں تک اُس کا تعلق ہے، جو تمہارے لئے ہے، تو وہ یہ ہے: کہ تم جو بھی عمل کرو گے، میں تمہیں اس کی جزا دوں گا اور اگر میں مغفرت کر دوں، تو میں مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا ہوں، جہاں تک اُس چیز کا تعلق ہے، جو میرے اور تمہارے درمیان ہے، تو تم پر دعا کرنا لازم ہے، اور اس کو قبول کرنا اور عطا کرنا، میرے ذمہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حمید بن ربیع ہے، جسے کئی حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، لیکن وہ ”تدلیس“ کرنے والا ہے اور اُس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 152]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 6137، أخرجه مسند البزار برقم: 2523، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6137»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


Majma al-Zawa'id Hadith 152 in Urdu