الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
103. بَابٌ مِنْهُ فِي فَضْلِهَا وَتَزْوِيجِهَا بِعَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا -
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان اور ان کی شادی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ہونا
حدیث نمبر: 15214
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ نَفَرٌ مِنَ الْأَنْصَارِ لِعَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: عِنْدَكَ فَاطِمَةُ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ ] فَقَالَ:" مَا حَاجَةُ ابْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -؟". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَكَرْتُ فَاطِمَةَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَقَالَ:" مَرْحَبًا وَأَهْلًا". لَمْ يَزِدْ عَلَيْهَا. فَخَرَجَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى أُولَئِكَ الرَّهْطِ مِنَ الْأَنْصَارِ يَنْتَظِرُونَهُ، فَقَالُوا: مَا وَرَاءَكَ؟ قَالَ: مَا أَدْرِي، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ لِي:" مَرْحَبًا وَأَهْلًا". قَالُوا: يَكْفِيكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِحْدَاهُمَا، أَعْطَاكَ الْأَهْلَ وَالْمَرْحَبَ. فَلَمَّا كَانَ بَعْدَمَا زَوَّجَهُ قَالَ:" يَا عَلِيُّ، إِنَّهُ لَا بُدَّ لِلْعَرُوسِ مِنْ وَلِيمَةٍ". قَالَ سَعْدٌ: عِنْدِي كَبْشٌ، وَجَمَعَ لَهُ مِنَ الْأَنْصَارِ أَصْوُعًا مِنْ ذُرَةٍ، فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ الْبِنَاءِ قَالَ:" لَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى تَلْقَانِي". فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَاءٍ، فَتَوَضَّأَ مِنْهُ، ثُمَّ أَفْرَغَهُ عَلَيَّ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهِمَا، وَبَارِكْ لَهُمَا فِي بِنَائِهِمَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: قَالَ نَفَرٌ مِنَ الْأَنْصَارِ لِعَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: لَوْ خَطَبْتَ فَاطِمَةَ. وَقَالَ فِي آخِرِهِ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهِمَا، وَبَارِكْ لَهُمَا فِي شِيلَهِمَا". وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ سَلِيطٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لیں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابن ابوطالب کو کیا کام ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں فاطمہ بنت رسول اللہ کا ذکر کرنا چاہتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خوش آمدید ہے، آپ نے مزید کچھ نہیں فرمایا، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ انصار سے تعلق رکھنے والے ان افراد کے پاس تشریف لے گئے جو ان کا انتظار کر رہے تھے، ان لوگوں نے دریافت کیا: کیا ہوا؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کچھ سمجھ نہیں آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے صرف یہی فرمایا کہ خوش آمدید، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول کے لئے دو الفاظ میں سے ایک ہی استعمال کر لینا آپ کے لئے کافی تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو آپ کے لئے دو الفاظ استعمال کیے ہیں، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شادی ہو گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! شادی کے لئے ولیمہ ضروری ہے، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے پاس ایک دنبہ ہے، پھر انصار نے ان کے لئے اناج کے کچھ صاع جمع کیے، جب رخصتی کی رات آئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم نے کوئی بات نہیں کرنی جب تک تم مجھ سے نہیں مل لیتے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا، اس سے وضو کیا پھر آپ نے وہ پانی مجھ پر ڈالا، پھر آپ نے یہ دعا کی: اے اللہ! ان دونوں میں برکت رکھ دے اور ان دونوں کی شادی میں ان دونوں کے لئے برکت رکھ دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: اگر آپ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لئے شادی کا پیغام دیں تو یہ مناسب ہو گا۔ اور اس روایت کے آخر میں یہ الفاظ ہیں: ”اے اللہ! ان دونوں میں اور ان دونوں کے لئے ان کے ملاپ میں برکت رکھ دے! ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبدالکریم بن سلیط کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15214]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: اگر آپ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لئے شادی کا پیغام دیں تو یہ مناسب ہو گا۔ اور اس روایت کے آخر میں یہ الفاظ ہیں: ”اے اللہ! ان دونوں میں اور ان دونوں کے لئے ان کے ملاپ میں برکت رکھ دے! ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبدالکریم بن سلیط کا معاملہ مختلف ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15214]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1407) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1153)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1153، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10312، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4471، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5946، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3116»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 15214 in Urdu