الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
95. بَابٌ فِي الْحَمَّامِ وَالنُّورَةِ .
حمام اور نورہ (یعنی بال صفا پاؤڈر) کا بیان
حدیث نمبر: 1523
وَعَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكُمْ سَتَفْتَحُونَ أُفُقًا فِيهَا بُيُوتٌ يُقَالُ لَهَا الْحَمَّامَاتُ، حَرَامٌ عَلَى أُمَّتِي دُخُولُهَا". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا تُذْهِبُ الْوَصَبَ، وَتُنَقِّي الدَّرَنَ. قَالَ:" فَإِنَّهَا حَلَالٌ لِذُكُورِ أُمَّتِي فِي الْأُزُرِ، حَرَامٌ عَلَى إِنَاثِ أُمَّتِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ الْخُشَنِيُّ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ الْخُشَنِيُّ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تم لوگ دور کے علاقے فتح کرو گے، وہاں کچھ ایسے گھر ہوں گے، جنہیں حمام کہا: جاتا ہو گا، اُن میں داخل ہونا میری امت پر حرام ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ تھکن کو ختم کر دیتا ہے اور میل کو صاف کر دیتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ میری امت کے مردوں کے لیے حلال ہو گا، جبکہ اُنہوں نے تہبند باندھے ہوں، لیکن وہ میری امت کی عورتوں کے لئے حرام ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی خشنی ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1523]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی خشنی ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1523]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1523 in Urdu